Malegaon me Mirza Ghalib ki Aamad aur Qayam مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Sunday, December 26, 2021

Malegaon me Mirza Ghalib ki Aamad aur Qayam مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات

 مرزا غالب کے 224 ویں یومِ ولادت پر خصوصی تحریر 


مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات

از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)



    پروفیسر صغیرافراہیم (سابق صدر شعبہ اُردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) صرف ناقد ومحقق ہی نہیں بلکہ ایک نامور افسانہ نگار بھی ہیں ۔ متعدد کتابوں کے مصنف ، مولف اور مرتب ہیں۔ درجنوں طلبہ وطالبات نے آپ کی زیر نگرانی تحقیق کے مراحل مکمل کیے ہیں۔ کرونا جیسے عالمی نا گفتہ بہ حالات میں بھی قلم ِ افراہیم میدانِ تحقیق کی بھول بھلیوں میں بعض نامعلوم حقائق کی تلاش میں سرگرداں تھا اور سال 2021ء کے ختم ہونے سے دو تین ماہ قبل ان کا ایک تحقیقی کارنامہ بنام ”غالب ، باندہ اور دیوان محمد علی “ کے نام سے منصہ شہود پر جلوہ گر ہوگیا۔ اس تنقیدی و تحقیقی کتاب نے غالبیات کے باب میں نت نئے ایسے حقائق و قرائن کا اضافہ کیا ہے جن سے ادبی دنیا تاہنوز ناواقف تھی۔

 


اس کتاب میں غالب کو تاحیات پنشن کا جو مسئلہ در پیش رہا ، اس کے متعلق تاریخی رُجحانات کو پیش کیا ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس مسئلے کے سد باب کے لیے غالب نے متعدد شہروں کا سفر کیا ہے خاص کر کلکتہ ، مرشد آباد، پارس ، الٰہ آباد، باند ہ، آگرہ ، بھوپال ، حیدرآباد ، بدایوں ، رامپور ، الور ، راجستھان اور ہریانہ وغیرہ ۔ اِن اسفار نے غالب کے فکر وفن میں روشنی اور جلا بخشی۔ ان اسفار میں کلیدی کردار سفرِ کلکتہ نے ادا کیا ہے ،اگر یہ سفر درپیش نہ ہوتا تو ان میں سے بہت سے شہروں میں غالب کو جانے کا اتفاق نہیں ہوتا ۔ 

 

 یہ بھی پڑھیں : محض دس منٹ میں مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ


    غالب لکھنو سے21 جون 1827ءکو باندہ کے لیے کانپور روانہ ہوئے۔ غالب نے کلکتہ جانے کے لیے آسان راہ اختیار کرنے کی بجائے باندہ کا راستہ اختیار کیا تھا۔ پروفیسر صغیر افراہیم نے ان تاریخی حقائق کو پیش کیا ہے جن کی بنیاد پر مرزا اسداللہ خاں غالب نے کلکتہ شہر کا سفر کیا تھا۔ یہ سفر سیاحت کے شوق میں نہیں بلکہ مجبوراً اختیار کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج کا غالب کو تاحیات انتظار تھا۔ قصدِ سفر کی بنیادی وجہ خاندانی پنشن میں غیر کی شمولیت کو ختم کرانا تھا۔ غالب کے خاندان کے لیے مئی 1806ء میں لارڈ لیک نے دس ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا تھا مگر اس پنشن میں غالب کو صرف ساڑھے سات روپے کا حصہ ملتا تھا، اسی پنشن کی بحالی کے لیے غالب نے یہ سفر کیا تھا ۔ اس سفر نے غالب کے فکر و فن کو نکھارنے اور سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

 


پروفیسر صغیر افراہیم نے اس سفر کے مختلف اسباب و علل اور غالب کی زندگی میں بننے والے رشتوں کے تانے بانے اور اُن سے جنم لینے والی پنشن کی بحالی کی اُمید و یاس کو بڑی حسن و خوب صورتی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اس باب سے جہاں غالب کی زندگی کے مسائل سے واقفیت ہوتی ہیں وہی اس بات کا ادراک بھی ہوتا ہے کہ غالب اخلاقی اعتبار سے بھی ایک بہترین انسان تھے، غالب نے پہلے خاندانی افراد سے ملاقات کر کے اس قضیہ کے تشفیہ کی کوششیں کی تھیں مگر اپنوں کے متعصبانہ برتاﺅ سے مایوس ہو کر انگریز دربار سے درخواست گزار ہونے کے لیے باقاعدہ اپریل 1827ء میں دارالحکومت کلکتہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ 20 فروری 1828ء کو کلکتہ پہنچتے ہیں۔22 فروری کو دیوان محمد علی ( صد رامین باندہ ) کے سفارشی خط کے ساتھ ہگلی کے نواب سید ا کبرعلی خاں طباطبائی کے گھر پہنچتے ہیں۔ 28 اپریل کو انھوں نے گورنر جنرل کے نام ایک مفصل عرضداشت پیش کی۔ جون میں مدرسہ عالیہ کے مشاعروں میں شریک ہوئے۔ مختلف انگریز افسران سے ملنے کی جدوجہد کی۔ ان کی مدح میں اشعار کہے۔ تھک ہار کر نومبر 1829ء میں دہلی واپس آ گئے۔ ان مہین ، نفیس اور دقیق احوال و کوائف کو پروفیسر صغیر افراہیم نے اپنے منفرد اور اچھوتے انداز میں اس طرح پیش کیا ہے کہ قاری کو گنجلک اور بوجھل پن کا احساس تک نہیں ہوتا ہے بلکہ قاری غالب کی زندگی میں اس قدر محو ہوجاتا ہے کہ اسے غالب کا غم اپنا غم معلوم ہونے لگتا ہے گویا کہ آپ نے غالب کی آپ بیتی کو جگ بیتی بنا دیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں : محض دس منٹ میں مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ

 
    پروفیسر صغیر افراہیم کی کتاب ”غالب، باندہ اور دیوان محمد علی“ پر ”ریویو آرٹیکل“ قلمبند کرتے وقت تحت الشعور میں موجود ایک خیال عود کر آیا کہ مرزا غالب تو راقم کے شہر مالیگاﺅں (ضلع ناسک، مہاراشٹر) بھی آ چکے ہیں۔ اس خیال کے آتے ہی اُردو لائبریری پہنچا۔ ای ٹی وی بھارت کے مطابق یہ لائبریری ریاست مہاراشٹر کی پہلی لائبریری ہے ، اس کے قیام کو سو سالوں سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ تاریخ مالیگاﺅں پر لائبریری میں موجود کئی کتابوں کا بغائر مطالعہ کیا تو علم کے نئے دریچے کھل گئے۔ غالب صاحب کا مالیگاﺅں آنا یہ تو معلوم تھا مگراس امر کا علم نہیں تھا کہ غالب نے کب اور کیوں مالیگاﺅں کا رُخ کیا تھا ۔ تفصیل پڑھنے پر معلوم ہوا کہ مالیگاﺅں میں آپ کی آمد سفرِ کلکتہ سے پنشن کی بحالی کی عرضی پیش کرنے کے بعد کی واپسی کا واقعہ ہے۔


    مالیگاﺅں سے شائع ہونے والے ہفت روزہ اخبار ” عوامی آواز“ ، شمارہ اپریل 1969ء کے الفاظ میں مکمل روداد ملاحظہ فرمائیں: 


    ”21 نومبر1829ء میں جب مرزا غالب کلکتہ سے پنشن کے سلسلے میں ناکام و نا مراد دہلی لوٹے تو کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ نظام دکن کی شان میں قصیدہ لکھ کر بھجواو اور وہاں سے طلبی پر حید رآباد ہوتے ہوئے بمبئی سدھا رو، اورجان ملکم سے مل کر اپنا مدعا حاصل کرو لیکن مرزا صاحب نے کوئی قصیدہ تو نہیں لکھا البتہ کچھ دنوں آرام کر نے کے بعد پھر رختِ سفر باندھا اور عازم سفر ہوئے۔ دلّی میں موجود ریذیڈ نٹ سے شناختی خط لکھوایا اور چل پڑے۔ سرجان ملکم ان دنوں بمبئی سے دوسو میل اِدھر مالیگاوں میں چھٹیاں گذار رہے تھے۔ متھرا، گوالیار، جھانسی ہوتے ہوئے بھوپال پہنچے۔ یہاں کچھ عرصہ قیام فرمایا ، پھر مہاراجہ ہولکر کی راجدھانی اندور قیام فرماتے ہوئے شیر پور تشریف لا ئے۔ یہاں پہنچ کر مرزا علیل ہو گئے۔ ہفتہ عشرہ کے بعد روبصحت ہو کر پھر روانگی عمل میں آئی اور آپ مالیگاوں شہر پہنچے۔ اوریہاں کی جامع مسجد کے مسافر خانہ میں قیام فرما ہوئے۔ جامع مسجد کے امام محبوب خان صاحب نے میز بانی کے فرائض انجام دیے۔ آ ج کل یہ جامع مسجد موسم ندی کے مشرق میں ہے۔ ناسک کے محکمہ آثار قدیمہ کے کاغذات سے مسجد جا مع سنگمیشور ( سمکسیر) میں واقع ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ غرض یہاں پہنچ کر ہماری زبان کے سب سے عظیم شاعر مرزا اسداللہ خان غالب نے کچھ یوم آرام کیا، پھر یہاں سے تقریباً تین میل دور کیمپ میں جان ملکم صاحب سے ملاقات کے لیے تشریف لے گئے۔ جان صاحب سے گرجا گھر واقع کیمپ کے بنگلے میں ملاقات ہوئی۔ مرزا صاحب نے مالیگاﺅں میں اکیس روز قیام فرمایا ۔ کاغذات میں مرزا کا نام دلی نواسی سادل خاں اسد مرقوم ہے۔


    سمکسیر میں ابراہیم خان روہیلہ جو کافی عر صہ آگرہ رہا تھا، مرزا کے چچا سے واقف تھا۔ ان دنوں وہ سرکاری ا صطبل کا کیمپ میں داروغہ تھا۔ مرزا صاحب ابراہیم خاں روہیلہ کے یہاں بھی ایک ہفتہ مہمان رہے۔ مالیگاوں کے اکیس روزہ قیام کے دوران مرزا صاحب جان ملکم کے ہمراہ چاندوڑ بھی گئے جہاں انگریزی حکومت کا دفتر تھا۔ چاندوڑ مالیگاوں سے 25 میل پر مغرب میں ہے۔ اور پہاڑیوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ پُرفضا مقام ہے۔ مرزا کی واپسی پر ابراہیم خان رو ہیلہ بھی رخصت لے کر ان کے ساتھ ہی روانہ ہوا۔


    آثارِ قدیمہ کے کاغذات سے پتہ چلتا ہے کہ مرزا غالب نے قلعہ کی سیر بھی کی تھی۔ اُن دِنوں مالیگاوں میں صرف مرہٹے اور عرب آباد تھے۔ یو پی کے لوگوں کا نام ونشان بھی نہ تھا۔ اورنگ آ با داور دولت آباد کے کچھ خاندان بھی یہاں تھے۔ سمکسیر میں روہیلوں کا ایک محلہ آباد تھا جو قلعے میں چوکیداری کیا کر تا تھا۔ قلعہ فتح ہو جانے کے بعداِن سب کو ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ اس رات سمکسیر سمیت پور ے شہر کی آبادی بیس ہزار نفوس پر مشتمل تھی۔ “ 

 

(نقوش : تذکرہ شعرائے مالیگاﺅں، جلد اوّل ، ص: 156-155، سال اشاعت :1979ء، مو لف : حفیظ مالیگاﺅں، طابع و ناشر: اقبال احمد ، مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو اکاڈمی کے مالی تعاون سے شائع شدہ کتاب )

 


    تفصیلی مضمون ”غالب، باندہ اور دیوان محمد علی“ پر شائع ہونے والی کتاب میں ملاحظہ فرمائیں۔ موقع کی مناسبت سے مرزا غالب کی حیات سے اس پہلو کو پیش کیا گیا ہے جس کا تعلق شہر مالیگاﺅں سے تھا۔



٭٭٭


 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (41) Book Ijra News (39) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (32) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (18) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (2) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (6) NTA NET URDU (8) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (76) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)