The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 دنیا کے پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Friday, October 29, 2021

The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 دنیا کے پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری

 دنیا کے پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری 


 دی رائیل اسلامک اسٹرا ٹیجک اسٹڈی سینٹر (جارڈن) کی چودہویں سروے رپورٹ کے مطابق امیرِ قطر امیر شیخ تمیم اوّل،سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز دوم،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سوم اور ترکی صدر طیب اردگان چوتھے نمبر پر فائز۔ 

 

 شیخ احمد ابوبکر ، مولانا محمد شاکر نوری، اسدالدین اویسی ، علامہ قمرالزماں اعظمی ،اویس رضا قادری جیسی کئی معروف ہستیاں دنیاکی500 بااثر شخصیات میں شامل

 


    مورخہ28/اکتوبر2021ء (عطاءالرحمن نوری) : دنیا میں تقریباً پونے دو ارب مسلمان رہتے ہیں یعنی دنیا کی23/فی صد آبادی مسلم ہے۔ باالفاظ دیگر دنیا کا ہر چوتھا یا پانچواں انسان مسلمان ہے۔ مگر ان میں کچھ ایسے بااثر افراد ہوتے ہیں جن کا اثر و رسوخ بقیہ لوگوں پر ہوتا ہے۔ 2009 ءسے دی رائیل اسلامک اسٹرا ٹیجک اسٹڈی سینٹر (جارڈن) پوری دنیا میں اثر و رسوخ رکھنے والے پانچ سو مسلم افراد پر مشتمل سروے رپورٹ شائع کر رہا ہے۔ دی رائیل اسلامک اسٹرا ٹیجک اسٹڈی سینٹرکی جانب سے2022ء کے لیے چودہویں سروے رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے۔ محقق، ادیب، سیاسی، مذہبی، روحانی، مبلغ، سخی، سماجی، تجارتی، تہذیبی ، ثقافتی، فنّی، قاری، صحافی، نامور اور کھیل کی دنیاسے تعلق رکھنے والے پانچ سو بااثر افراد کی فہرست شائع کی گئی ہے۔ اس تجزیاتی کتاب میں اسٹڈی سینٹر کے تعارف کے بعد مخصوص ممالک جیسے چین ، افریقہ ، انڈیا، سری لنکا میں دہشت گردی کے معاملے، روہنگیائی مسائل اور اسلاموفوبیا جیسے حساس موضوعات پر اسپیشل اسٹوری کور کی گئی ہے۔ اس کے بعد کرونا وائرس سے متاثر 184 ممالک کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

 


    اس تفصیلی و تحقیقی سروے رپورٹ کا جائزہ پیش کرتے ہوئے نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر) نے بتایا کہ وومین آف دی ایئر 2022ء کے لیے تنزانیہ کی پریسیڈنٹ ” سمیعہ سلھو حسن“ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ موصوفہ 19 مارچ 2021ء کو تنزانیہ کے صدر جان میگوفولی کی موت کے بعد صدر بنیں۔ تنزانیہ کی صدر بننے والی پہلی خاتون کے طور پر اور اس وقت افریقہ میں صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والی صرف دوسری خاتون ہیں۔ مین آف دی ایئر 2022ء کے لیے ”اُجور ساہن“ کا انتخاب کیا گیا ہے جو ایک امیونولوجسٹ اور BioNTech کے ”سی ای او“ ہیں۔ یہ وہ کمپنی ہے جس نے کووِڈ 19 کے خلاف ویکسین تیار کی ہے۔ جولائی 2021 تک Pfizer اور BioNTech نے عالمی سطح پر ایک بلین خوراکیں تقسیم کیں اور کئی بلین مزید ڈوزیس کو ڈیلیور کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد دنیا کے مسلم ممالک کی تجزیاتی رپورٹس پیش کی گئی ہیں جو کئی اہم امُور پر قارئین کی توجہ کو مرکوز کراتی ہیں۔ اسی کے ساتھ عالمی پیمانے پر مسلمانوں کو جو مسائل درپیش ہیں انھیں بھی قلمبند کیا گیا ہے۔ 

 



    ” دی ہاﺅس آف اسلام “ نامی باب میں دنیا کے مختلف خطوں میں ائمہ مجتہدین کے ماننے والوں کا فی صد تناسب پیش کیا گیا ہے یعنی پوری دنیا میں 45 فی صد حنفی ، شافعی 28 ، مالکی 15 اور 2 فی صد حنبلی پائے جاتے ہیں ، تجزیاتی رپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ پوری دنیا میں 90 فی صد اہلسنّت ، 9.5 فی صد شیعہ ، زیدی 1 فی صد سے کم اور اسماعیلیوں کی تعداد 0.5 فی صد ہے ۔اسی کے ساتھ مختلف سلاسل اور مدارس کی تفصیلات کو بھی رقم کیا گیا ہے۔ 

 

 
    اس باب کے بعد ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ” دی ٹاپ ففٹی “ نامی باب قائم کیا گیا ہے۔ ان پچاس بااثر شخصیات میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو اوّل مقام دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنی تیسرے ، ترکی صدر طیب اردگان چوتھے ، جارڈن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ دوم کا انتخاب پانچویں بااثر شخصیت کے طور پر کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ 2019ء اور 2021ء میں اوّل مقام پر ترکی صدر طیب اردگان تھے مگر اس مرتبہ ان کی مقبولیت میں کافی کمی آئی ہے ۔ چھٹے نمبر پر جسٹس تقی عثمانی ، موروکو کنگ ششم محمد ساتویں ، ابو ظہبی کے پرنس اور متحدہ عرب امارت کے اسلحہ کمانڈر جنرل شیخ محمد بن زید آٹھویں ،عراقی عالم سید علی حسینی سیستانی،پاکستانی وزیر اعظم عمران خان دسویں نمبر پر شمار کیے گئے ہیں۔
 



     سنّی کلچرل سینٹر کے وائس چانسلر شیخ احمد ابوبکر صاحب (کیرالا)، مولانا محمد شاکرعلی نوری (امیر سنّی دعوت اسلامی)، علامہ قمرالزماں خاں اعظمی صاحب (سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن، برطانیہ)، اسدالدین اویسی ، شیخ عبدالرحمن السدیس، خان وحید الدین ، ڈاکٹر ذاکر نائیک ،ڈاکٹر محمد فاروق عمر (کشمیر)، مولانا بدرالدین اجمل، معروف نعت خواں اویس رضا قادری، ڈاکٹر طاہرالقادری (تحریک منہاج القرآن)، مولانا الیاس عطاری ( امیردعوت اسلامی )، زید حامد (ماہر معاشیات)، نواز شریف ،ملالہ یوسف زئی ، شبانہ اعظمی ، عامر خان ، اے آر رحمن کے علاوہ تحقیق، ادب، سیاست، مذہب، روحانیت، تبلیغ، سخاوت، سماجیات، تجارت، تہذیب ، ثقافت، فن، قرات، صحافت اور کھیل کی دنیاسے تعلق رکھنے والے پانچ سو بااثر افراد کو اس تحقیقی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

 


    شخصیات کے تعارف ، خدمات اور رینکنگ کے بعد ہندوستان میں بڑھتے ہوئے فاشزم ، کمزور ہوتا جمہوری نظام ، مخصوص ذہنیت کو فروغ ، اسلام کا عروج و ارتقاء، جدید اسلامی طرز تعلیم جیسے کئی اہم اور حساس عناوین پر تحقیقی و تنقیدی مقالات قلمبند کیے گئے ہیں۔ مضامین و مقالات کے بعد دور حاضر کی کئی انتہائی اہم کتابوں پر تبصرے شائع کیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اکتوبر 2020ء سے اکتوبر 2021ء تک وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ آخر میں تمام ممالک اور ان میں موجود مسلم آبادی کا فی صد تناسب ، سوشل میڈیا پر 500 بااثر مسلم شخصیات کے اعداد و شمار اور حوالہ جات کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ سروے رپورٹ کئی مخفی باتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے ذہن کے بند دریچوں کو کھولنے کی کوشش کرتی ہے جسے ضرور پڑھنا چاہیے۔ 



    امسال کی سروے رپورٹ کی خبر راقم نے مالیگاﺅں کے نگراں مولانا سید امین القادری صاحب کو دی تو انھوں نے سواداعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی کے امیر حضرت علامہ محمد شاکرعلی نوری صاحب کی مسلسل چودہ سالوں سے 500/ بااثر شخصیات میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کیں۔ رپورٹ میں درج کیا گیا ہے کہ مولانا شاکرعلی نوری نے اپنے اصلاحی کاموں کی بدولت دنیا بھر میں شہرت پائی، آپ مخلص داعی، کامیاب مصلح اور اہل سنت کے عظیم عالم دین ہیں۔ سروے رپورٹ نے آپ کی تعلیمی خدمات اور ہندوستانی مسلمانوں پر اثرات کو سراہا ہے اور اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ وادی نور آزاد میدان ممبئی میں سنّی دعوت اسلامی کا سالانہ سنّی اجتماع ہندوستان میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ حضرت کی تعلیمی اور عصری شعبہ جات میں دی جانے والی خدمات کو بھی پسند کیا گیا ہے۔


    جن شخصیات کے نام اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ اپنے سے منسوب شعبے میں مزید دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ کوششیں کریں۔ جن شخصیات کے نام فہرست میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں انھیں اپنے دائرہ¿ کار کومزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں کے نام گذشتہ سال موجود تھے اور امسال موجود نہیں ہیں انھیں اپنی خدمات کا احیاءکرنا چاہیے۔ یقینا الگ الگ طبقے سے تعلق رکھنے والوں پر ان کے شعبے کے افراد مبارکبادیوں پر مشتمل مضامین ، مقالات و مراسلے تحریر کریں گے مگر اس بات کا از حد خیال رکھنا چاہیے کہ یہ سروے رپورٹ کوئی خدائی فرمان نہیں ہے ، اللہ کی رضا کی خاطر اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں، کسی کی فہرست میں شامل ہونے پر بیحد خوش یا کسی کی فہرست میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ بے شک اللہ ہی بہتر اجر دینے والا ہے۔ کتاب کی مکمل فائل حاصل کرنے کے لیے نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ پروزٹ کریں یا ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔

 

کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی  لنک پر کلک کریں اور بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کریں۔




https://www.themuslim500.com



 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 




No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (146) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (52) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (41) Book Ijra News (38) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (32) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (18) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (77) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (8) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (81) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (27) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (108) Features (41) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (1) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (5) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (107) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (4) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (67) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)