Enjoyable story of a trip to Ajmer, Jaipur, Fatehpur Sikri and Agra اجمیر ، جے پور ، فتح پور سیکری اور آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Sunday, September 19, 2021

Enjoyable story of a trip to Ajmer, Jaipur, Fatehpur Sikri and Agra اجمیر ، جے پور ، فتح پور سیکری اور آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان

 قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں

اجمیر ، جے پور ، فتح پور سیکری اور آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان 

از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر) مالیگاﺅں

    10 ستمبر 2021ء بروز جمعہ بعد نمازعصر ہمارا مختصر سا قافلہ ہند وستان میں نگاہِ نبوت کے انتخاب اور اشاعت اسلام کے قافلہ سالار سید نا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمة اللہ علیہ کی زیارت و دعا کے مقصد سے روانہ ہوا۔ سنیچر کو صبح سویرے ہمارا قافلہ دیارِغریب نواز میں وارد ہوا۔ زیارت کے تمام آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جب ہم درگاہ شریف پہنچے تو بارانِ رحمت کا نزول ہو رہا تھا۔ اجمیر شہر پہاڑیوں کے دامن میں بسا ہوا ہے ۔اس لیے موسلا دھار بارش ہونے پر پہاڑوں کا پانی جب دامن میں اُترتا ہے تو شہر کی گلیوں میں پنڈلیوں تک پانی بھر جاتا ہے۔ اسی عالمِ وارفتگی اور شوقِ جنوں میں مزار شریف میں حاضر ہوئے، قل شریف کے بعد تمام اُمت مسلمہ کے لیے دعائیں کی گئیں۔ یہاں دعا ایسی مقبول ہوتی ہے کہ امیر، غریب، بادشاہ ، وزیر جھولی پھیلائے کھڑے رہتے ہیں اور ان کے توسل سے خالی دامن مرادوںسے بھرکر لے جاتے ہیں آپ کا دربار محتاجوں کا ٹھکانہ ہے ۔امام احمد رضا فرماتے ہیں : ” خواجہ ہند کے مزار شریف پر دعا قبول ہوتی ہے “ ۔ (احسن الوعاءفی آداب الدعاء،ص50)

 

 
    درگاہ سے متصل درجنوں چھوٹی بڑی دکانیں موجود تھیں جن میں راجستھانی لباس اور انتہائی خوبصورت ہینڈ ورک کے کپڑے موجود تھے۔ درگاہ میں باجماعت نمازکی ادائیگی کے بعد ایک مسلم ہوٹل میں کھانے کا آرڈر کیا گیا۔ مہاراشٹر سے تعلق ہونے کے سبب راجستھانی ذائقہ ذرا منفرد معلوم ہوا۔ اس کے بعد بغل میں موجود اسٹورس سے مٹھائیاں اوربچوں کے لیے تحفے تحائف خریدے گئے ۔ اسی اثناء میں لاﺅڈ اسپیکر پر زور و شور سے اعلانات شروع ہوگئے، پولس کی گاڑیاں گردش کرنے لگی، راجستھان انتظامیہ کی جانب سے رات آٹھ بجے درگاہ اور بازار کو وبائی مرض کے سبب احتیاطاً فجر تک کے لیے بند کر دیا جا رہا ہے۔ اسی سبب سے ہم اپنی قیام گاہ پر لوٹ آئے ۔

 



    دوسرے دن تازہ دَم ہو کر ہمارا یہ قافلہ تارہ گڑھ اور اناساگر کی جانب روانہ ہوا۔ تارہ گڑھ قلعہ کو 1113ء میں اجے پال بادشاہ نے پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کیا تھا جس کے زیادہ تر حصے اب تباہ ہو چکے ہیں۔ اپنے عہد زریں میں تارہ گڑھ قلعہ سرنگوں کے لیے جانا جاتا تھا۔ اس کی سرنگیں پہاڑ کی تمام چوٹیوں تک جاتی تھیں۔ البتہ اب ان سرنگوں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔ انا ساگر مصنوعی جھیل ہے جسے پرتھوی راج چوہان کے آباواجداد مہاراجہ اناجی نے 1135 سے 1150 عیسوی کے درمیان تعمیر کیا تھا۔ بعد میں مغل حکمرانوں نے جھیل کو بڑھانے کے لیے بہت کچھ تبدیل کیا۔ جھیل کے قریب دولت باغ ہے ، جسے شہنشاہ جہانگیر نے قائم کیا تھا۔ شہنشاہ شاہجہاں نے بعد میں باغ اور جھیل کے درمیان پانچ پویلین ، جو کہ باراداری کہلاتے ہیں ، کو شامل کیا۔جھیل کے قریب ایک پہاڑی پر ایک سرکٹ ہاوس واقع ہے جو برطانوی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ جھیل میں بوٹنگ کے ذریعے بچے اور بڑوں نے خوب انجوائے کیا۔
 


    اسی شام ہم جے پور کے لیے روانہ ہو گئے ۔ ہوٹل سے گائیڈ اور کار بُک کر کے صبح سویرے البرٹ ہال میوزیم پہنچے ۔ پہنچنے پر بڑی مایوسی ہوئی کیوں کہ پیر کو میوزیم بند رہتا ہے۔ اس میوزیم میں مصری ممی ، ہندوستانی تاریخ کے مختلف ادوار کے قدیم سکے ، پینٹنگز ،اٹھارہویں صدی کے ملبوسات اور بھی کئی نادر و نایاب چیزیں موجود ہیں مگر میوزیم بند ہونے کی وجہ سے تحقیق و تفتیش اور مشاہدوں کا سفر شروع ہوتے ہی رکاوٹ سے دوچار ہوگیا۔ 

 


اس کے بعد ہم سب البرٹ ہال میوزیم کے بالکل سامنے موجود جے پور چڑیا گھر دیکھنے کے لیے روانہ ہوئے، ٹکٹ خرید کر اندر داخل ہوئے ۔ اس چڑیا گھر میں پرندے، رینگنے والے جانور اور دیگرکئی قسم کے جانورموجودہیں۔ اگر آپ بچوں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو ، چڑیا گھر کا دورہ جے پور میں سب سے دلچسپ چیزوں میں سے ایک ہوگا۔ 

 

 
    اس کے بعد ہم سٹی پیلس پہنچے ۔ یہ راجستھانی اور مغل فن تعمیر کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ یہ جے پور کے شاہی خاندان کا گھر ہے۔ سٹی پیلس کے ویلکم پیلس میں شاندار ملبوسات اور ٹیکسٹائل کی نمائش ہوتی ہے۔ آرمری میں خنجروں اور تلواروں کی نمائش کی گئی ہے۔ پریتم نواس، دیوانِ عام اور شاندار محل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں مہاراجہ سوائی مان سنگھ دوم میوزیم ہے ۔
 


 
    اس کے بعد ہم جنتر منتر پہنچے۔ پہلی نظر میں یہ ایک گارڈن اور چند آلات سے زیادہ کچھ نہیں لگ سکتا ہے کیوں کہ یہ کوئی آرٹ گیلری نہیں ہے بلکہ یہ فلکیاتی اوزاروں اور آلات کا ایک خاص مجموعہ ہے جو راجپوت حکمران جئے سنگھ دوم نے تقریبا 300 سال قبل آسمان، ستاروں ،سیاروں اور زمین کی محوری و مداری گردش کی پیمائش کے لیے بنایا تھا۔آپ کو یہاں گائیڈ کرنا لازمی ہے بصورت دیگر آپ کو یہ مقام بے سود معلوم ہوگا۔
 



    جنتر منتر کے بعد ہوا محل اور کئی کلو میٹر پر واقع گلابی شہر کے حصے کی وزٹ کی گئی۔ اس کے بعد جل محل کی جانب روانہ ہوئے۔ جل محل سراب جیسا معلوم ہوتا ہے ۔ دلکش محل چمکتی ہوئی جھیل کے اوپر تیرتا دکھائی دیتا ہے ۔ پُرجوش شہر کے مقابلے میں ایک پرسکون نظارہ۔ یہ چار منزلہ محل ہے جس کی تین منزلیں پانی میں ڈوبی ہوتی ہیں۔ رات کے وقت یہ اپنی پوری شان سے روشن ہوتا ہے اور پانی پر سنہری چمکتا ہوا عکس ڈالتا ہے۔

 


    یہاں سے نکلنے کے بعد امبر یا آمیر قلعہ پر چڑھائی شروع کی گئی۔ آمیر قلعہ کی سیڑھیوں پر ہاتھی کی سواری کرنا بہت مشہور ہے مگر ہمارا قافلہ تقریباً تین بجے قلعہ کے پاس پہنچا ۔ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق صبح سے دوپہر تک ہی ہاتھی کی سواری لی جا سکتی ہے، اس لیے ہمیں کار کے ذریعے اوپر جانا پڑا۔ یہ قلعہ اراولی پہاڑی کی چوٹی پر واقع ایک آرکی ٹیکچرل شاہکار ہے۔ اسے اکبر کے سب سے قابل اعتماد جرنیلوں میں سے ایک ، مہاراجہ مان سنگھ اول نے 1592ء میں تعمیر کیا تھا۔ آمیر قلعہ راجپوت حکمرانوں کی مرکزی رہائش گاہ کے لیے جانا جاتا ہے ۔ قلعہ اتنا بڑا ہے کہ ہر ایک چیز دیکھنے کے لیے آپ کو کئی گھنٹوں کا وقت درکار ہوگا۔

 



واپسی پر جسمانی تھکان اس قدر تھی کہ ویکس میوزیم کے دروازے پر پہنچنے کے بعد بھی اندر جانے کی سکت نہیں ہوئی۔ ایم ایم خان ریسٹورنٹ میں پُر تکلف کھانے کا انتظام کیا گیا۔ جے پور کی چادر ، کپڑے اور بینگلس کی خریدی کے بعد ہوٹل پہنچے ۔ کچھ دیر بعد تحریک علماے ہند کے صدر محترم مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب ہوٹل تشریف لائیں، تقریباً نصف شب تک مختلف امور پر طویل تبادلہ خیال کیا گیا اور پھر آدھی رات کو ہمارا قافلہ فتح پور سیکری کی جانب روانہ ہوا۔ 

 

 
    چند گھنٹوں کے سفر کے بعد فتح پور سیکری میں قیام کیا گیا۔ صبح سویرے فریش ہوکر بلند دروازہ ، جامع مسجد، جودھابائی محل اور بالخصوص حضرت شیخ سلیم چشتی علیہ الرحمہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے۔ حضرت شیخ سلیم چشتی رحمة اللہ علیہ ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ کے عظیم و جلیل القدر بزرگ تھے۔ بادشاہ اکبر نے اُن کی خدمت میں حاضر ہوکر اپنی اولاد اور سلسلہ امیر تیمور کے جانشینوں کی زِندگی کے لیے دعا کروائی تھی ، اِسی لیے شاہانِ مغلیہ کو ان سے بہت عقیدت تھی۔ ابتدائی مغل کتب ہائے تواریخ میں ان کا تذکرہ بالخصوص اُن کی سوانح کے ضرور ملتا ہے۔
 




    فتح پور سیکری کے بعد ہمارا قافلہ محبت کی نشانی تاج محل کو دیکھنے کے لیے آگرہ روانہ ہوا۔ آن لائن ٹکٹ کے بعد فوٹوگرافر اور گائیڈ کے ساتھ ہم تاج محل کے وسیع دالان میں داخل ہوئے۔ تاج محل کے متعلق ہم اسکولی ایام سے پڑھتے اور سنتے آرہے ہیں۔ ہم سب کا تاج محل کو دیکھنے کا نظریہ مختلف ہے۔ یہاں ایک باشندے کا نظریہ پیش کرنا مقصود ہے۔ 
 

راقم نے گائیڈ سے تاج محل اور معاشی کیفیت کی بابت دریافت کیا تو اس نے کہا کہ لوگوں کے لیے یہ جگہ حیرت واستعجاب کی علامت ہے مگر ہمارے لیے معاشی بدحالی اور کسمپرسی کا سبب ہے۔ جب میں نے وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ تاج محل کے سبب آگرہ میں فیکٹریوں اورانڈسٹریز کے قیام کی اجازت نہیں ہے جس کے سبب اکثر لوگوں کے خاندان کی کفالت ٹورِزم پر منحصر ہے اور وبائی مرض کے سبب گذشتہ دو سالوں سے ہم بھکمری کی صورت حال سے دوچار ہیں۔ خیر ! ہر شئے کو دیکھنے کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے۔ پورے سفر کو راقم نے کیمرے کی آنکھوں میں قید کیا ہے،تاریخی حقائق و قرائن سے آگاہی کے مقصد سے ان ویڈیوز کو ڈاکومینٹری کی شکل میں نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر نشر کیا جا رہا ہے ۔
 


    اس سفر میں راقم کی فیملی کے ساتھ مشفق دوست وہمدم عمر فاروق (انچارچ ہیڈ ماسٹر،ہارون انصاری جونیئر کالج ) اور جے اے ٹی کیمپس کے فعال کارکن عزیز الرحمن اور ان کی فیملی موجود تھی۔ واپسی میں گوالیار کے پاس قیام کیا گیا اور 16 ستمبر بروز جمعرات کو اللہ و رسول کے کرم سے انتہائی اطمینان کے ساتھ ہمارا قافلہ بخیر وعافیت شہر مالیگاﺅں واپس لوٹ آیا۔ الحمدللہ۔ 





٭٭٭٭٭

 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/

 

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (70) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (146) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (52) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (41) Book Ijra News (36) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (31) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (18) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (76) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (8) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (81) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (27) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (108) Features (41) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (1) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (5) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (107) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (4) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (65) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)