Hazrat Umar Farooque Islam ka Sarmaya-E-Iftekhar اسلام کا سرمایہ افتخار : سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Wednesday, August 18, 2021

Hazrat Umar Farooque Islam ka Sarmaya-E-Iftekhar اسلام کا سرمایہ افتخار : سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ

 اسلام کا سرمایہ افتخار : سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ


یکم محرم یوم شہادت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ پر خصوصی تحریر


علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی (ایم اے )

سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال 

 

    حضور نبی کریم ﷺ کے خلیفہ دوم حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہیں ۔آپ کے والد قریش کے قبیلہ بنی عدی کے سردار تھے ۔یہ قبیلہ ذہانت ، بصیرت، بہادری اور خطابت میں سب سے ممتاز تھا ،یہ تمام خصوصیات حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی ورثہ میں حاصل ہوئی تھیں ۔آپ جب جوان ہوئے تو پورے ملک میں آپ کی بے پناہ بہادری اور قوت کا زبر دست چرچا تھا ۔


    اسلام قبول کرنے والے خوش نصیب مردوں کی اولین فہرست میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نام گرامی چالیسویں نمبر پر ہے ۔ اس وقت مسلمان خواتین کی تعداد گیارہ تھی ۔یہ وہ صبر آزماوقت تھا جب آنحضرت ﷺ اور مسلمانوں پر کفار قریش نے ظلم و ستم کا ایک روح فرسا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور مسلمانوں نہیں اتنی قوت نہ تھی کہ وہ علی الاعلان نماز بھی ادا کر سکیں ۔ان سنگین حالات میں نبی کریم ﷺ دعا مانگا کرتے تھے اے اللہ ! عمر و بن ہشام (ابو جہل) یا عمر بن خطاب سے جو تجھ کو پیارا ہو ،اسلام کو عزت عطا فرما ۔گویا حضرت عمر رضی اللہ عنہ وہ شخصیت ہیں جن کی اہمیت کو خود نبی کریم ﷺ نے محسوس فرمایا اور اپنی دعا سے یہ واضح کر دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا اسلام کی عظمت و شوکت کا باعث ہو گا اور بعد کے واقعات نے بھی اس کی تصدیق کر دی ۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کر لینے کے بعد مسلمانوں کے حوصلے بلند ہو گئے اور کافروں کا زور ٹوٹ گیا ۔خانہ کعبہ میں علی الاعلان نماز ادا کی جانے لگی ۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد جو ایمان لانے میں پس و پیش کر رہی تھی ،خوف دور ہو جانے کے باعث مشرف بہ اسلام ہو گئی ۔ روایت کے مطابق جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور فرمایا کہ یا محمد ﷺ ! تمام آسمان والے عمررضی اللہ عنہ کے مشرف بہ اسلام ہونے سے بے حد مسرور ہیں ۔


    حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ذہانت ،بصیرت اور معاملہ فہمی کا یہ عالم تھا کہ اذان کا طریقہ ،شراب پر پابندی ،ازواج مطہرات کا پردہ اور بعض دیگر مسائل کے متعلق قرآن مجید کی جو آیات نازل ہوئیں وہ سب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے مشوروں کی تائید میں تھیں ۔ یہاں تک کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ”میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمررضی اللہ عنہ ہوتے ۔“


    حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم اگر ایک پلڑے میں رکھا جائے اور روئے زمین کے تمام زندہ لوگوں کے علوم ایک پلہ میں تو یقیناحضرت عمررضی اللہ عنہ کا علم ان سب کے علم سے زیادہ ہو گا ۔احادیث میں آپ کی بڑی جلیل فضیلتیں بیان ہوئی ہیں ۔حضور ﷺ نے فرمایا : ”آسمان کا ہر فرشتہ عمررضی اللہ عنہ کی توقیر کرتا ہے اور زمین کا ہر شیطان ان کے خوف سے لرزتا ہے ۔“ (ابن عساکر)


    نیز حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا:”جس نے عمررضی اللہ عنہ سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے عمررضی اللہ عنہ کو محبوب رکھا اس نے مجھے محبوب رکھا۔“ (طبرانی)


    حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :” میں اس شخص سے بری و بیزار ہوں جو حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر بدی کے ساتھ کرے ۔“حضور نبی کریم ﷺ نے جتنے غزوات میں حصہ لیا ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان میں شرکت کی ۔غزوہ بدر اور غزوہ حنین میں جب کفار و مشرکین آنحضرت ﷺ کو نقصان پہنچانے کی سر تو ڑ کوشش کر رہے تھے تو آپ نے حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کے ہمراہ جانبازی اور دلیری سے مقابلہ کر کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا ۔غزوہ تبوک کی تیاری کے فنڈ میں آپ نے اپنا نصف اثاثہ بارگاہ رسالت میں حاضر کر دیا ۔

 



    حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اوصاف جمیلہ کے پیش نظر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے چند روز قبل اکابر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رائے معلوم کر کے مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو اپنی جگہ خلافت کے منصب پر فائز کرنے کی تجویز پیش کی ۔سب نے بارضا و رغبت اتفاق رائے سے تائید کی ۔ چنانچہ خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 22 جمادی الثانی 13ہجری کو مسند خلافت پر متمکن ہوئے ۔آپ کا دور خلافت دس برس ،چھ ماہ اور اٹھارہ دن ہے ۔حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے عامة الناس کی زندگی خوشحال بنانے کے لئے ایک ایسا عظیم الشان اقتصادی نظام نافذ کیا جس کی مثال انسانی تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ اگر یہ نظام آج بھی من و عن اختیار کیا جائے تو بھوک ، بیماری ،غربت اور جہالت کے سیاہ بادل چشم زدن میں غائب ہو سکتے ہیں۔ آپ نے اقتصادی نظام کی عمارت سنت رسول اللہ ﷺ پر رکھی اور اعلان کیا کہ دجلہ سے نیل تک اگر ایک فرد بھی بھوکا ،ننگا ،مظلوم ،یا تکلیف میں رہا تو قیامت کے دن مجھے اس کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔


    آپ کو انسانی فلاح و بہبود کی دن رات فکر دامن گیر رہتی تھی ۔آپ راتوں کو گشت کر کے ان کے حالات اور تکالیف معلوم کرنے کی کوشش کرتے اور موقعہ پر ہی امداد واعانت کرتے اور اپنی ذات کے لئے فرماتے ہیں : ”میرے لئے دو کپڑے لینا حلال ہیں ایک سردی اور دوسرا گرمی کے لئے ۔جب کہ حج وعمرہ کے لئے صرف ایک سواری درکار ہے ۔نیز میری اور میرے اہل خانہ کی خوراک وہی ہو گی ۔جو قریش کے کسی متوسط الحال فرد کی ہوتی ہے ۔


    حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا پورا دور خلافت اور بالخصوص ان کا سیاسی نظام مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔عہد فاروقی میں مکمل اسلامی نظام نافذ تھا۔ حکام کا فرض تھا کہ وہ گھر گھر ہر فرد کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا فریضہ اسلامی ادا کریں اور خود عامة الناس کے معیار زندگی کو اختیار کریں۔ دوسری جانب رعایا کا فرض تھا کہ وہ دین کی حدود میں رہتے ہوئے امیر کی اطاعت کریں ۔


    جب بیت المقدس پر پہلی مرتبہ مسلم امہ کا فاتحانہ پرچم لہرایا۔ آپ کی عظیم سلطنت کی سرحد ایک جانب افریقہ کے صحراﺅں اور دوسری جانب عراق ، شام، فلسطین ،مصر اور ایران وغیرہ تک پہنچ چکی تھی ۔اس قلیل مدت میں عظیم الشان فتوحات پر بنی نوع انسان کی پوری تاریخ حیران ہے ۔بلا شبہ میدان جنگ میں ان فتوحات کا سہرا حضرت خالد بن ولید ،حضرت ابو عبید ہ ،حضرت عمرو بن العاص ، حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہم جیسے نامور جرنیلوں کے سر ہے ۔لیکن تاریخ کا کہنا ہے کہ خلیفہ دوم حضرت عمررضی اللہ عنہ ہر محاذ کی تازہ صورتحال سے نہ صرف باخبر رہتے تھے بلکہ ہر مورچہ کی چھوٹی سے لے کر بڑی تمام جنگی حکمت عملی آپ کی ہدایت کے مطابق تشکیل دی جاتی تھی ۔یہی سبب تھا کہ اس وقت کے بڑے بڑے حکمران اور انکی افواج و عوام حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام ہی سے سر اسیمہ اور خوفزدہ ہو جاتے تھے ۔


    اسلامی تقویم سن ہجری حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہی کے عہد خلافت میں شروع کی گئی تھی ۔آپ کے دور میں تقریباً چار ہزار مساجد تعمیر ہوئیں ۔ نئے پل ، سڑکیں، مسافر خانے ، نہریں اور کنویں وغیرہ تعمیر کئے گئے ۔ مدارس قائم کےے گئے ۔جہاں قرآن مجید ، تفسیر ، حدیث ،فقہ اور زبان و ادب کی تعلیم کا اعلیٰ انتظام تھا ۔نیز مسجد نبوی کی توسیع کا اعزاز بھی آپ کو حاصل ہے ۔ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے کارہائے نمایاں ہر دور کے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ 


    26 ذی الحجہ 23ہجری بدھ کے دن دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے نماز فجر کی امامت شروع ہی کی تھی کہ کسی شخص نے خنجر سے آپ پر لگاتار وار کےے ۔زخم گہرے تھے اور خون جاری تھا ۔آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ کون تھا جس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا؟ صحابہ نے جواب دیا کہ یہ ایرانی غلام اور ابو لولو فیروز تھا ، امیر المومنین رضی اللہ عنہ نے فرمایا :الحمد للہ !میرا قاتل مسلمان نہیں ہے۔اس طرح آپ کی شہر نبی ﷺ میں شہادت کی دعا قبول ہوئی اور یکم محرم الحرام 24ہجری کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔


    بعد وفات باجازت حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضور ﷺ کے روضہ اقدس میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں مدفون ہوئے ۔


وہ عمر جس کے اعداءپہ شیدا سقر

اُس خدا دوست حضرت پہ لاکھوں سلام

(اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمة اللہ علیہ)


 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/

 



No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (70) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (146) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (52) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (41) Book Ijra News (36) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (29) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (18) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (76) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (5) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (81) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (24) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (108) Features (41) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (1) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (3) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (1) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (107) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (100) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (4) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (65) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (2) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (14) UPSC URDU. (6) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)