Hazrat Salimul Qadri (Sajjada Nasheen Khanqah Qadriah Budaun ) ka Inteqal ek Na-Qabil-E-Talafi Nuqsan حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی رحلت ملت اسلامیہ ہند کا ناقابل تلافی علمی وروحانی نقصان - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Sunday, May 9, 2021

Hazrat Salimul Qadri (Sajjada Nasheen Khanqah Qadriah Budaun ) ka Inteqal ek Na-Qabil-E-Talafi Nuqsan حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی رحلت ملت اسلامیہ ہند کا ناقابل تلافی علمی وروحانی نقصان

حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو 


حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی رحلت ملت اسلامیہ ہند کا ناقابل تلافی علمی وروحانی نقصان 

از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)مالیگاﺅں

    حضرت الشیخ مولانا عبدالحمید محمد سالم القادری عثمانی بدایونی علیہ الرحمہ (زیب سجادہ آستانہ عالیہ قادریہ، بدایوں ) اپنے اسلاف کی طرح نہایت باحیا، خلیق اورملنسارتھے۔ آپ حضرت عاشق الرسول حضرت مولانا عبدالقدیر بدایونی قدس سرہ کے سب سے چھوٹے صاحبزادے اور جانشین، خانقاہ قادریہ کے صاحب سجادہ، مدرسہ قادریہ کے سرپرست، لاکھوں قادری مجیدی وابستگان کی عقیدت ومحبت کا مرکز اور خانوادہ قادریہ عثمانیہ کے سربراہ تھے ۔ آپ اپنے بزرگوں کی روحانی وراثتوں کے امین ووَارث تھے ۔ پابندیِ شریعت، ذوقِ طریقت، عقیدے میں تصلب اور سوزوگداز اپنے بزرگوں سے ورثے میں پایا تھا۔ دور اندیشی، معاملہ فہمی، کشادہ قلبی، اعلیٰ ظرفی، توازن واعتدال، صبروتحمل اور عفوودَرگذرآپ کے ذاتی اوصاف تھے۔ قوم وملت کی فلاح وترقی، مسلک اہلسنّت کی نشرواشاعت، مشرب قادریت کا فروغ اور احباب سلسلہ کی تعلیم وتربیت آپ کی زندگی کا مشن خاص تھا۔ 2010ء میں آپ کی سجادگی کو پچاس سال مکمل ہو ئے تھے۔ آپ کی دعوتی، تبلیغی اور اصلاحی خدمات کی تاریخ نصف صدی پر محیط ہے۔
 
 
    حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی ولادت باسعادت 26 شعبان المعظم 1358ھ / اکتوبر1939ء میں حیدرآباد دکن میں ہوئی۔ آپ نے محض آٹھ سال کی عمر میں حافظ عبدالوحید قادری مقتدری سے قرآن کریم حفظ کیا ۔ اپنے آبائی مدرسہ قادریہ میں مفتی ابراہیم فریدی سمستی پوری اور مفتی اقبال حسن قادری سے علم کی تحصیل کی۔ بعض کتابیں اپنے والد گرامی حضرت عاشق الرسول شاہ عبدالقدیر قادری (مفتی اعظم حیدرآباد سے) پڑھیں۔ آپ اپنے والد محترم کے دست حق پر بیعت ہوئے اور 1377ھ میں عرس قادری کے مبارک موقع پر خلافت سے نوازے گئے۔ 6 شوال المکرم 1379ھ / 1960ء میں حضرت عاشق الرسول کے فاتحہ سویم کے دن حضرت کی وصیت واعلان کے مطابق خانقاہ قادریہ کی مسند سجادگی پر متمکن ہوئے۔ اس وقت سے اب تک آپ اپنے اسلاف کے مسلک ومنہاج پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے رشدوہدایت، اصلاح وارشاد، وابستگان سلسلہ کی دینی اور روحانی تربیت اور سلسلہ قادریہ کے فروغ کے لیے محنت کررہے تھے۔
 
 
 

    آپ نے تصوف سے متعلق ایک مصری کتاب کا ترجمہ ”محبت، برکت اور زیارت“ کے نام سے کیاجو پہلی مرتبہ ادارہ مظہر حق بدایوں سے اور دوبارہ تاج الفحول اکیڈمی سے شائع ہواتھا ۔ تین مجموعہ نعت ومناقب نوائے سروش (1992ء)، معراج تخیل (1998ء) اور مدینے میں (2008ء) تاج الفحول اکیڈمی شائع کرچکی ہے۔ ایک مجموعہ نعت ومناقب زیر ترتیب ہے۔ گذشتہ چند برسوں سے حضرت کی سرپرستی میں خانقاہ ِ بدایوں کے اکابر کی کتابیں جدید انداز میں شائع کی جارہی تھی ۔

    حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی شخصیت شعروسخن کی فصل میں بدر کامل بن کرطلوع ہوتی ہے۔ آپ جہاں زندگی کے مختلف پہلو میں فقیدالمثال، نادر  روز گار اور نازش باغ و بہار ہیں وہیں شعر و سخن کے آئینے میں بھی دیکھیے تو شعر کی زلف برہم سنوارتے اور سخن کے عارض پرغازہ ملتے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنی قندیل شعورو آگہی سے ظلمات فکر و نظر کے دبیز پردہ کو چاک کیا اور گم گشتگان راہ کو نشان منزل اور شمع ہدایت عطا کی۔ ہر بڑے مفکر کی طرح آپ نے بھی اپنے اصول اور ایقان کی روشنی میں ایک فصیح و بلیغ و جدید کلام دنیا کو پیش کیا ہے اور اپنی بانکی طبیعت سے گلشن شعرو سخن میں جذبہ محبت اور ولولہ عقیدت کا ایسا کشادہ منفرد اور پر شکوہ تاج محل تعمیر کیا ہے جس کی خوبصورتی، فنکاری، نئے نئے نقش و نگار اور انوکھے گل بوٹے دیکھ کر لوگ غرق حیرت ہیں۔ آپ کی شاعری میں طلاقت لسانی، سلاست زبانی، طرز ادا کی دل آویزی، اسلوب بیان کی دلکشی اور مضامین کی روانی و شگفتگی بدرجہ اتم موجود ہے ۔

    آپ کے عہد سجادگی میں خانقاہ قادریہ نے تعلیمی، تبلیغی،اشاعتی اور تعمیری میدانوں میں نمایاں ترقی کی۔ کتب خانہ قادریہ کی جدید کاری، مدرسہ قادریہ کی نشاة ثانیہ اور خانقاہ قادریہ میں جدید عمارتوں کی تعمیر یہ سب ایسی خدمات ہیں جو خانقاہ قادریہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ مسلم لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ”نقویہ اسلامیہ گرلز انٹر کالج بدایوں“ قائم کیا گیا ہے جو آج بدایوں ضلع کے چند معیاری کالجوں میں سے ایک ہے۔ بدایوں کی مرکزی عمارت ”گھنٹہ گھر“ جو مولانا عبدالماجد بدایونی کی یادگار ہے اس میں عوام کے لیے ”مولانا عبدالماجد بدایونی پبلک لائبریری“ کا قیام کیا گیا، اکابر بدایوں کی تصنیفات کے لیے پہلے ”ادارہ مظہر حق“ قائم کیا گیا تھا جس نے حتی الامکان اشاعتی خدمات انجام دیں، پھر اس کا نام بدل کر ”تاج الفحول اکیڈمی “ کردیا گیا جو بحمدہ تعالیٰ اشاعتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ عصری تعلیم سے نونہالان قوم کو آراستہ کرنے کے لیے ”الازہرانسٹی ٹیوٹ“ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں بی سے اے، بی بی اے اور ایم بی اے کی کلاسیس جاری ہیں۔
 
 
    2017ء میں تاجداراہلسنّت حضرت الشیخ عبدالحمید سالم القادری صاحب اپنے صاحبزادے حضرت علامہ محمد عزام میاں قادری، خلیفہ حضرت حافظ عبدالقیوم قادری اور شاگرد شہید بغداد علامہ خالد احمد قادری صاحبان کی شہر مالیگاوں میں تبلیغی دورے پر تشریف آوری ہوئی تھی۔ علامہ حافظ آصف قادری ، مفتی عارف اشرفی صاحب اور حافظ غفران اشرفی کی معیت میں تاجدار اہلسنت سے ملاقات اور دست بوسی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ حضرت کی بارگاہ میں راقم نے اپنی مطبوعات پیش کیں جنہیں دیکھ کر حضرت نے مسرت کا اظہار فرمایا تھا اور دعائیہ کلمات سے بھی نوازاتھا۔ گذشتہ کئی سالوں سے ”عصر حاضر کے چند ممتاز علماے ہند“ نامی کتاب پر کام کر رہا ہوں ۔ اس سلسلے میں حضرت سالم میاں کا ریکارڈیڈ انٹرویو بھی ہوا اور اس کتاب میں موجود حضرت کی شخصیت کے باب کو حضرت نے حرف با حرف پڑھا اور اصلاح و ترمیم سے نوازا تھا ۔ پندرہ شخصیات کی حیات و خدمات پر مشتمل اس کتاب کو اب تک گیارہ شخصیات بذات خود نظر ثانی کر چکی ہیں ۔ علماے ہند کی اس کرم نوازی کے سبب اس کتاب کو اعتبار و سند کا درجہ حاصل ہوتا جا رہاہے ۔ الحمداللہ ۔اسی کتاب سے چند سطریں مضمون کی شکل میں آپ کی خدمت میں پیش کیا ہوں۔ اُمید قوی ہے کہ عنقریب اس کتاب کی اشاعت عمل میں آئے گی ۔ ان شآءاللہ
 


 
 
    9 مئی بروز اتوار 2021ء کی صبح مولانا شاہ عبدالحمید سالم القادری صاحب اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ آپ کی رحلت ملت اسلامیہ ہند کے لیے ایک ناقابل تلافی علمی و روحانی نقصان ہے۔ اللہ کریم آپ کے درجات بلند فرمائے ، جملہ خانوادے اور مردین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 

٭حوالہ جات:

(1) اکمل التاریخ، مولانامحمد یعقوب حسین ضیاءالقادری بدایونی،ترتیب جدید: مولانا اُسید الحق قادری بدایونی،تاج الفحول اکیڈمی بدایوں، جولائی 2013ء
 
(2) روبرو،حصہ اوّل،ص142تا149،خوشتر نورانی، ادارہ¿ فکراسلامی دہلی،نومبر2010ئ
 
(3) جام نور دہلی،فروری2010ء



 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 
 

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (70) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (140) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (51) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (40) Book Ijra News (35) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (28) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (17) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (73) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (5) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (1) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (40) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (80) Educational News (1) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Exam (24) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (108) Features (41) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (5) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (1) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (3) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (3) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (1) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (105) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (100) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (3) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Ph.D. (1) Prime Time (3) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (65) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (1) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (14) UPSC URDU. (6) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)