Meraj ke Waqia se Ummid ka Paigham واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Wednesday, March 10, 2021

Meraj ke Waqia se Ummid ka Paigham واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام

 واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام

 

پیغام معراج : کلفتوں کی شب تاریک کے بعد اُمید کا سورج یقینا طلوع ہوگا

 

از:عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)مالیگاﺅں


    پیغمبراسلام ﷺ وادی حجاز میں دعوت توحید عام کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، ہرگھر میں پیغام پہنچا رہے ہیں، ہر مجمع میںا س کا اعلان فرما رہے ہیں، ہرخلوت میں اسی کا ذکر ہے ، مکہ کے ہرکوچہ وبازار میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا چرچا کر رہے ہیں۔ یہ ساری کوششیں ایک نقطہ نظرپر مرکوز ہیں کہ انسانوں کی پیشانیاں معبودان باطل کے آستانوں کوچھوڑ کرصرف اور صرف اس حی وقیوم کی بارگاہ بے کس پناہ میں سجدہ ریز ہوں جوساری کائنات کا سچا اورحقیقی خالق ومالک ہے۔ ہرشخص جس سے ملاقات ہوتی ہے،آزاد ہو یا غلام، کمزور ہو یا توانا، غریب ہو یا امیر، مرد ہو یا عورت، سب کوکلمہ توحید کا درس دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی کسی چیز سے کوئی سروکار نہیں۔


    ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مکہ کے لوگ نبی رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اس دعوت پر لبیک کہتے اور دارین  کی سعادتوں سے دامن کو بھر لیتے لیکن اس کے بالکل بر عکس ہوا، کفار ومشرکین نبی کریم علیہ السلام کی اذیت رسانی کے درپے ہو گئے۔ جن کی راہوں میں پھولوں کی سیج سجائی جانی چاہیے تھی ان کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے، جن کے بدن کی خوشبو سے کلیوں کومہک ملی ان کے جسم نازنین پر کوڑا کرکٹ ڈال دیا گیا، طعن وتشنیع کے سارے تیر جو اُن کی ترکش میں تھے ان کوبے رحمی سے وہ استعمال کرتے تھے، جھوٹے الزامات اور بہتانوں کی بارش کرتے تھے، اپنے گھروں کا کچرا حضورﷺ کے صحن میں پھینک دیا کرتے تھے، غلاظتیں اٹھا کر دراقدس پر ڈھیر کردیا کرتے تھے، حتی کہ نماز بھی سکون و اطمینان سے پڑھنے کی فرصت نہیں دیتے تھے،غرضیکہ ہروہ حربہ استعمال کیا گیا جس کے سبب دعوت اسلام کا سیل رواں رک جائے،اذیت پہنچانے کا ایسا کوئی طریقہ نہ تھا جس سے انہوں نے رحمت دوعالمﷺ کو دُکھ  نہ پہنچایا ہو مگر پہاڑوں کی چوٹیاں سر اٹھا اٹھا کر استقامت کے جبل شامق کوخراج پیش کررہی تھی کہ ہمارا سخت وجود ان ظلم وتشدد کو برداشت کرنے سے قاصر مگر وجہ تخلیق کائنات ان مظالم کو برداشت کرنے کہ باوجود لبوں سے مسکراہٹوں کے پھول نچھاور کرتے جا رہے ہیں۔ کفار ومشرکین اذیت رسائی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رہے لیکن ہرجوروستم حضورﷺ کے ذوق بندگی اور شوق محبت کوکم کرنے کے بجائے فزوں سے فزوں ترکرتا چلا جاتا ہے۔

 

 


    اپنے مشن کی تکمیل کی خاطرپیغمبراسلامﷺ نے شہرطائف کا رخ کیا۔ مگرکسی کوبھی توفیق نہ ہوئی کہ داعی برحق کی دعوت برحق کوقبول کرتا بلکہ کسی نے شائستگی سے جواب دینے کی زحمت تک گوارا نہ کی، انتہائی بے مہری اورڈھٹائی سے اس دعوت کو مسترد کر دیا، مزید اپنی رذالت وکمینگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولے:

 

 اے محمد (ﷺ) ! ہمارے شہر سے نکل جاﺅ، ہمیں اندیشہ ہے کہ تم ہمارے نوجوانوں کو اپنی باتوں سے بگاڑ دو گے.

 

 اس کے علاوہ انہوں نے شہر کے اوباشوں کو اور نوخیز چھوکروں کو پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالیٰ علیہ کے پیچھے لگا دےا، وہ جلوس کی شکل میں اکٹھا ہو گئے اور حضورﷺ کا تعاقب شروع کر دیا، آواز کستے، پھبتیاں اڑاتے، دشنام طرازی کرتے، اپنے بتوں کے نعرے لگاتے ہوئے حضور ﷺ کے پیچھے لگ گئے، جس راستے سے سرکار دوعالم ﷺ کو گزرنا تھا طائف کے شہری دو صف بنا کر بیٹھ  گئے اور رحمت عالم ﷺ جب ان کے درمیان سے گزرے تو انہوں نے پتھر برسانے شروع کئے، حضور ﷺ کے بابرکت قدموں کو اپنے پتھروں کا نشانہ بناتے، چلتے ہوئے جو پیر زمین پر رکھتے ٹھک سے پتھر اس پر لگتا، حضورﷺ اسے اٹھاتے اور دوسرا پیر زمین پر رکھتے تو وہ پیر ان کی زد میں آجاتا یہاں تک کہ ان ظالموں کی سنگ باری سے قدم مبارک زخمی ہوگئے اور خون بہنا شروع ہو گیا، ان کی سنگ باری جب شدت اختیار کر لیتی تو محسن انسانیت ﷺ درد کی شدت سے بیٹھ جاتے وہ ظالم آگے بڑھتے حضور ﷺکو بازووں سے پکڑ تے اور کھڑا کر دیتے اور پھر پتھر برسانا شروع کر دیتے اور ساتھ ہی قہقہے لگاتے۔

 

المختصر دنیا میں مظلوموں کی کمی نہیں لوگوں کو ہر قسم کے مظالم برداشت کرنا پڑے مگر جبروتشدد ، ظلم وجور جس طرح انیس بیکساں رحمت ہر دو جہاں ارواحنا فداہ ﷺ پر کیا گیا تاریخ میں اس کی مثال مشکل ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں : سیدنا امام جعفر صادق : خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ


    اللہ جل مجدہ کے عبدمنیب اور حبیب لبیب ﷺ کے جوآنسو طائف کی زمین پر ٹپکے، خون نایاب کے جومعطر قطرے گلشن اسلام کی آبیاری کے لیے جسم سے بہے شان کریمی نے انہیں موتی بنا کر چن لیا اور دعا کے اٹھنے والے ہاتھ کیا اٹھے کہ قدرت کی بندہ نوازیوں نے روشن مستقبل کی کلید اُن مبارک ہاتھوں میں دے دی، الطاف الٰہی کا یوں مسلسل ظہور ہونے لگا کہ خاطر پر حزن ملال کا جو درد تھا وہ صاف ہوتا گیا، آخر وہ مبارک رات آئی، جب دست قدرت نے اپنے مادی، معنوی اور روحانی خزانوں کے منہ کھول دیئے۔ نورذات پر صفات کے جو پردے پڑے تھے ایک ایک کر کے اٹھنے لگے۔ بیکراں مسافتیں سمٹی گئیں اور عبد کامل حریم قدس میں ”دنیٰ فتدلیٰ“ کی منزلیں طے کرتا ہوا قرب وحضوری کے اس مقام رفیع پر فائز کر دیا گیا جس کی تعبیرزبان قدرت نے ”کان قاب قوسین اوادنی“ کے پیارے پیارے کلمات سے فرمائی۔ اس سے مزید قرب کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا۔

 


 


    مذکورہ بالامظالم ونتیجے کے پیش نظرمفسر قرآن حضرت علامہ پیر کرم شاہ ازہری تحریر فرماتے ہیں :

 

” واقعہ معراج کی اہمیت اسی قدر نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب بندے اور برگزیدہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو زمین و آسمان بلکہ ان سے بھی ماورا اپنی قدرت و کبریائی کی آیات بینات کا مشاہدہ کرایا بلکہ اس میں ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے بھی ایک مژدہ ہے کہ شبِ غم اب سحر آشنا ہونے والی ہے ، تمھارا آفتاب ِ اقبال ابھی طلوع ہوا چاہتا ہے ۔ شرق و غرب میں تمہاری سطوت کا ڈنکا بجے گا لیکن مسند اقتدار پرمتمکن ہونے کے بعد اپنے پروردگار کو فراموش نہ کرنا۔ اس کی یاد اور اس کے ذکر میں غفلت سے کام نہ لینا اور اگر تم نے نشہ حکومت سے بدمست ہو کر نافرمانی اور سرکشی کی راہ اختیار کی تو پھر ان کے ہولناک نتائج سے تمہیں دوچار ہونا پڑے گا ۔ دیکھو! تم سے پہلے ہم نے بنی اسرائیل کو غلامی اور ظلم و ستم سے نجات دی ، بحراحمر کو ان کے لیے پایاب کیا ، ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے جابر دشمن کو سمندر کی موجیں خس و خاشاک کی طرح بہا لے گئیں ۔ لیکن جب انہیں عزت ووقار بخشا گیا تو وہ اپنے مالک حقیقی کے احکام سے سرتابی کرنے لگے اور اس کے انعامات کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے انہوں نے نافرمانی اور نا شکر گزاری کو اپنا شعار بنا لیا تو ہم نے ان پر ایسے سنگدل دشمن مقرر کر کر دئے جنہوں نے انہیں تباہ و برباد کرکے رکھ دیا اور ان کے مقدس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔ اسی عبرت آموزی کے لئے واقعہ معراج کے بعد بنی اسرائیل کا ذکر فرمایا ۔ 

 

اللہ رب العزت ہم سب کو تقاضائے معراج اور تحفہ معراج کی قدر کی توفیق عطافرمائے ۔آمین
 


 


 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

 
 

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 



No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (70) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (137) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (51) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (40) Book Ijra News (35) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (28) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (17) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (71) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (5) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) Corona Virus (1) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (1) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (38) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (79) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Exam (24) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (104) Features (37) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (5) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (1) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (3) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (3) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (1) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (102) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (100) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (3) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Ph.D. (1) Prime Time (3) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (63) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (1) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (14) UPSC URDU. (6) Urdu_Adab (1) Vacancies (4) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)