Impressions of Syed Farooq Mian Chishti regarding Sharaf Millat Syed Muhammad Ashraf Marhervi شرف ملت سید محمد اشرف مارہروی کے متعلق سید فاروق میاں چشتی مصباحی کے تاثرات - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Monday, February 8, 2021

Impressions of Syed Farooq Mian Chishti regarding Sharaf Millat Syed Muhammad Ashraf Marhervi شرف ملت سید محمد اشرف مارہروی کے متعلق سید فاروق میاں چشتی مصباحی کے تاثرات

شرف ملت سید محمد اشرف مارہروی کے متعلق سید فاروق میاں چشتی مصباحی کے تاثرات

اسٹیج پر بیٹھ کرچائے پینے اوراسٹیج پرایسے وقت آنے جس سے ذکر رسول منقطع ہو، پرہیز کرنا چاہیے ۔

 


از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)مالیگاں

        شرف ملت سید محمد اشرف مارہروی صاحب سے میری پہلی ملاقات بنارس میں منعقدہ ایک مشاعرہ میں ہوئی۔شرف ملت کی صدارت میں مشاعرہ اپنے شباب پر تھا ، شعراے کرام سامعین کو محظوظ کر رہے تھے، اسی اثناءمیں اسٹیج پر چائے آگئی ۔ شرف ملت نے شفقت سے چائے کا کپ میری جانب بڑھایا ، میں نے قبول کیا اور انتہائی ادب و احترام سے شرف ملت کی جانب پیش کر دیا۔ شرف ملت نے چائے کا کپ لیتے ہوئے مجھ سے دریافت کیا : ” کیا آپ چائے نہیں پیتے ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ پیتا ہوں مگر اسٹیج پر نہیں پیتا ہوں۔ شرف ملت نے بھی چائے کا کپ نیچے رکھ دیا۔ مشاعرہ ختم ہوا، ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا۔ تمام مشغولیات و مصروفیات سے فراغت کے بعد شرف ملت نے مجھ سے دریافت کیا کہ آپ اسٹیج پر چائے کیوں نہیں پیتے ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ اس کی دو وجہ ہے، اوّل اخلاقی اور دوّم شرعی۔ ممکن ہے سامعین میں کوئی ہم سے زیادہ چائے کا حاجت مند یا طلب گار موجود ہو، ہمیں چائے پیتا دیکھ کر اس کی طلب میں اضافہ ہوگا، یہ اخلاقی وجہ ہے۔اگر انتظامیہ مدعوین کو چائے ناشتہ کروانا چاہتے ہیں تو اسٹیج پر آنے سے پہلے کروائیں یا بعد میں اور اگر ان کی خواہش دوران پروگرام پیش کرنے کی ہو تو پھر سب کے لیے انتظام کیا جائے۔ شرعی وجہ میری نظر میں یہ ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔ مگر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر خیر جاری ہوتو ہم چائے یا شربت بھی نہیں چھوڑ سکتے، ساکن ہو کر ذکر خیرالانام صلی اللہ علیہ وسلم بھی نہیں سن سکتے۔چائے ناشتے میں انسان کی توجہ ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہٹ جاتی ہے، دل و دماغ کا تسلسل قائم نہیں رہ پاتا ہے، اس طرح ہمارا دعویٰ تو کھوکھلا ثابت ہوگا۔ اتنا سننا تھا کہ شرف ملت نے مجھے گلے سے لگا کر زور سے بھینچا ، دعائیں دیں اور جہاں تک میری معلومات ہے شرف ملت بھی اب اسٹیج پر چائے وغیرہ نوش نہیں فرماتے ہیں۔ مذکورہ کلمات کا اظہار حضرت سید فاروق میاں چشتی مصباحی صاحب نے راقم سے کیا۔ 

 

 

        مورخہ 3 فروری 2021ءکو بعد نماز عصر مشفق دوست محمد عامر برکاتی صاحب کے ہمراہ حضرت سید فاروق میاں چشتی مصباحی صاحب سے شرف ملاقات کے لیے مالیگاں میں موجود خانقاہ پر حاضر ہوا۔ عوام و خواص کا جم غفیر موجود تھا۔ سلام و دست بوسی کے بعد ڈاکٹر جاوید چشتی نے حضرت سے راقم کا تعارف کروایا۔ راقم نے حضرت کی خدمت میں اپنی تحریر کردہ کتابوں کا سیٹ پیش کیا۔ حضرت نے کتابوں کے ٹائٹل کا بغور مطالعہ کیا، چند کتابوں کی ورق گردانی کی اور پھر بہت ساری دعاں سے نوازا۔بعدہ گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا تو دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ (دھولیہ، مہاراشٹر)میں عظیم الشان لائبریری کا قیام، ای لائبریری کا انتظام ، جدید ٹیکنالوجی ، سول سروسیس اور پی ایچ ڈی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔واضح ہو کہ 20 جنوری بروز بدھ 2021ءکو دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ میں لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ افتتاحی مجلس میں راقم بھی مع دوست واحباب کے شریک ہونا چاہتا تھا مگر پی ایچ ڈی کورس ورک کی لائیو کلاسیس کے سبب حاضری سے محروم رہا، البتہ راقم ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب کا ممنون و مشکور ہے کہ انھوں نے راقم کی ذاتی لائبریری سے چھ سات باکس پر مشتمل کتابیں افتتاح سے قبل لائبریری میں بذات خود پہنچا دیں۔ اس میں دو دہائیوں پر مشتمل ملک ہندوستان کے موقر رسائل و جرائد اور دینی و ادبی کتب شامل تھیں۔

 





         دوران گفتگو حضرت سید فاروق میاں چشتی مصباحی صاحب کے پوچھنے پر جب میں نے بتایا کہ شرف ملت سید محمد اشرف مارہروی پر پی ایچ ڈی کر رہا ہوں تو بہت خوش ہوئے، دعاں سے نوازا اورمذکورہ مشاہدات بیان کیے، سید محمد افضل میاں کی رحلت پر غم کا اظہار کیااور خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے کاموں کی خوب تعریفیں اور سراہنا کیں۔ سید چشتی صاحب نے یہ بھی کہا کہ چند اہل علم کی یہ عادت ہے کہ وہ اسٹیج پر اس وقت پہنچتے ہیں جب ان کے بولنے کی باری آتی ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب نعت شریف پیش کی جارہی ہوتی ہے یا ذکررسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا جا رہا ہوتا ہے۔ اسٹیج پر آمد سے نعروں سے ان کا استقبال ہوتا ہے ۔ کیا ایک عالم کو یہ زیب دیتا ہے کہ ان کے آنے سے ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم روک دیا جائے؟ ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ تلاوت قرآن سے پہلے اسٹیج پر پہنچ جاں اور اس وقت نیچے اُتروں جب ذکر ودعا اور سلام ہو چکا ہو۔ یہی عادت خانقاہ مارہرہ کے بزرگوں کی بھی ہے۔ خانقاہ کے سجادگان اور شہزداگان مختلف مصروفیات کے باوجود سامعین سے قبل منبر رسول پر موجود ہوتے ہیں، اس طرح بے ادبی کا شائبہ بھی ختم ہوجاتا ہے اور اصاغر نوازی کا درس بھی ملتا ہے۔ ارباب علم و فن کو چاہیے کہ اپنی قدر کروانے کی بجائے نامو س رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار رہیں ۔ 

 

 

        اسی طرح راقم نے نعت خواں حضرات کو بارہا یکھا ہے کہ وہ موبائل اسکرین سے نعت شریف دیکھ کر پڑھتے ہیں، اس میں شرعاً کوئی قباحت تو نہیں مگر ان کا یہ عمل سامعین پر گراں گذرتا ہے اور پھر عشق رسول ایسے عمل کی اجازت کیسے دے سکتا ہے جو طبیعت پر گراں یا دکھاوے کا سبب ہو۔ انھیں چاہیے کہ وہ یا توکلام کو یاد کرلیں یا پھر قدیم شعراے کرام جس طرح ڈائری یا کاغذ پرلکھ کر لاتے تھے ، اسی قدیم نسخے پر عمل کریں۔ اس لیے کہ جس شخصیت کی مدح کی جارہی ہے ان کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی سے زندگی بھر کے اعمال غارت کر دیے جائیں گے۔ اللہ پاک ہم سب کو بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مودب بنائے۔ آمین 

 

  

ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 

 

 

1 comment:

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (146) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (52) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (41) Book Ijra News (38) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (32) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (18) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (77) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (8) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (81) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (27) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (108) Features (41) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (1) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (5) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (107) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (4) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (67) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)