Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Friday, February 19, 2021

Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟


     بچّوں کو سدھاریے، ملک اپنے آپ سدھر جائے گا مگر میرا سوال یہ ہے کہ بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟


Ghazala Fatma

Research Scholar

Jamia Millia Islamia

New Delhi 110025

 

    بچوں کے تعلیم کی ابتداء درسی کتب سے ہوتی ہے اس لیے نصابی ادب تخلیق کرتے وقت بچوں کی ذہنی سطح کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔


چلڈرن آف دی ورلڈ(1873)کے مصنف جرمن ادیب نوبل انعام یافتہ پال ہنس نے لکھا ہے:


”مجھے وہ کتابیں پسند ہیں جو ادب و تہذیب کی بنیادی قدروں کی وفادار ہوتی ہیں بطور خاص وہ کتابیں پسند ہیں جو بچوں کے وجدان اور آگہی کے لیے حسین راستہ فراہم کرتی ہیں۔ سادگی بھرا ایک ایسا حسن جو فوری طور پر ان کی روح میں اتر کر انہیں جھنجھوڑ دے اور اس سچائی کی کسک سے بچوں کو آخری عمر تک آمادہ کار رکھے۔“


    بچوں کے ادیب اور ماہرین کو ادب اطفال تخلیق کرتے وقت چند ضروری باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ جو ادب لکھا جا رہا ہے کیا وہ بچوں میں ایثار قربانی ، اخلاق ومحبت، خلوص ، انسانیت، بے غرض خدمت اور قومیت کا جذبہ پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں، یا نہیں، کیا وہ ادب بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کر سکتا ہے؟ اگر ان تمام باتوں کا خیال رکھا جائے تو ایک اچھے ادب اطفال کی تخلیق ہو سکتی ہے۔ بچوں کا ادب ایسا ہونا چاہئے جو نصابی کتابوں کے برعکس دلچسپ طریقے سے بچوں کو علم حاصل کرنے میں معاون ہو اور انہیں کتب و رسائل پڑھنے کی طرف مائل کرے اور تفریح کا سامان بھی پیدا کرے۔ ایک قول ہے کہ


     ”بچّوں کو سدھاریے، ملک اپنے آپ سدھر جائے گا۔“ 


    لیکن میرا سوال یہ ہے کہ بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ اس سوال کا یہ جواب ہو سکتا ہے کہ اس کے لیے بچوں کو اخلاقی، معلوماتی اور تفریحی ادب فراہم کیا جائے جو بچوں میں اوصاف حمیدہ پیدا کرنے میں تلقین کرے۔


    بچوں کے ادب پر بات کرنے سے پہلے ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ بچے کیا ہوتے ہیں۔


ڈاکٹر سید فضل اللہ کا قول ہے:


ٍ    بچے...... !
    وہ تو جنت کا پھول ہوتے ہیں۔ان کو دیکھنے سے آنکھوں کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ ان کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے۔ ان کو چھونے سے فرحت و انبساط حاصل ہوتا ہے۔ وہ تو ہمارا مستقبل ہیں قوم کاسرمایا ہے۔ اسی لیے تو بچے کو آدمی کا باپ کہا جاتا ہے۔

 

 Words worth کا قول ہے :


 "Child is father of the man"


    بچے ......!!
    وہ تو من کے سچے ہوتے ہیں گھر کے بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں۔ ابھی روئے ابھی کھلکھلا اٹھے۔ سوتے میں جاگتے ہیں جاگتے میں سوتے ہیں۔ ہر دم دمِ جستجو رہتے ہیں۔ ہزار بار گرتے ہیں۔ گرکر اٹھتے ہیں۔ ہر چیز کو چھونے اور چکھنے کی خواہش لیے ادھر ادھر گھومتے رہتے ہیں۔ حرکت میں برکت کے مصداق وہ ہمیشہ حرکت میں رہتے ہیں اور اپنی جسمانی نشو و نما بڑی آسانی سے کر لیتے ہیں۔
 

    بچے....... !!!
    جو بڑوں کی نقل کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ ان کی جسمانی نشو و نما اور جذباتی توازن عمر کے ساتھ ساتھ مستحکم ہوتے رہتے ہیں لیکن ذہنی تربیت اور اس کی نشوونما یہ تو ایک ماں کی ذمہ داری ہوتی ہے جیسے کہ انگریزی میں ایک کہاوت ہے 


A mother is equal to hundred schools


    یعنی ایک ماں سو اسکولوں کے برابر ہوتی ہے۔ بچہ سب سے زیادہ ماں کے قریب ہوتا ہے اس کی تربیت وہیں سے شروع ہو جاتی ہے۔ بچوں کے ادب کی ابتدا ماں کی لوریوں سے ہوتی ہے۔ اس طرح لاشعوری طور پر بچہ ماں کی گود سے ادب اطفال سے مانوس ہو جاتا ہے۔ چونکہ ہمارے معاشرے میں ماں کی گود بچے کا پہلا مکتب ہوتی ہے انسان کو مہد سے لحد تک یعنی گود سے گور تک تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
 

    ایک بار میں نے پڑھا تھا کہ ایک انگریز خاتون کسی ماہر تعلیم کے پاس گئیں اور پوچھا کہ میں اپنے بچے کی تربیت کس طرح کروں ؟ ماہر تعلیم نے سوال کیا آپ کا بچہ کب پیدا ہونے والا ہے۔ خاتون نے جواب دیا کہ میرا بچہ دو سال کا ہو چکا ہے۔ خاتون کا جواب سنتے ہی ماہر تعلیم نے غصے اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا افسوس....! تم نے اپنے دو قیمتی سال برباد کر دیے اور اب میرے پاس آئی ہو۔
 

یہ کہانی صرف اس عورت کی ہی نہیں بلکہ ہمارے پورے معاشرے کی ہے۔ وہاں تو صرف دو سال ضائع ہوئے یہاں تو نہ جانے ایسے کتنے سال ضائع ہو جاتے ہیں اور ہمیں خبر تک نہیں ہوتی۔ یوں تو ہم اپنے بچوں کو غیر معمولی اہمیت اور عیش و آرام مہیا کراتے ہیں۔ ان کے کھانے پینے ،رہنے سہنے اور کھیلنے کودنے غرض کہ ہر طرح سے ان کی تفریح کا خیال رکھتے ہیں۔ لیکن جب بات ان کی تعلیم و تربیت کی آتی ہے تو ہم بہت دیر کر دیتے ہیں۔

ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 


No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 8 Interesting Facts About Saturn (1) Aala Hazrat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (129) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (50) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (39) Book Ijra News (34) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (28) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (17) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (70) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (2) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) Corona Virus (1) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (7) CTET (1) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (32) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (74) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Exam (22) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (104) Features (37) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (5) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (1) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (3) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (1) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (1) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (1) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Mumtahin (1) Neki kar Social Media par Daal (1) News (100) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (12) NTA NET SUBJECT URDU (6) NTA NET URDU (7) Online Education (3) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Prime Time (3) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Saday-E-Qalam (57) Safar Nama (1) Science (1) Seerat (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (1) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (12) UPSC URDU. (5) Urdu_Adab (1) Vacancies (3) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) www.markazlawcollege.com (1) Zarb-E-Qalam (13) Ziyaul Mustafa Misbahi (1) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)