Due to "Cut Practice" Patients Confidence in Doctors is Declining By Dr. Aamir ENT مالیگاوں کے معروف ای این ٹی سرجن ڈاکٹر عامر سے ریسرچ اسکالرعطاءالرحمن نوری کی خاص ملاقات - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Wednesday, July 1, 2020

Due to "Cut Practice" Patients Confidence in Doctors is Declining By Dr. Aamir ENT مالیگاوں کے معروف ای این ٹی سرجن ڈاکٹر عامر سے ریسرچ اسکالرعطاءالرحمن نوری کی خاص ملاقات


”کٹ پریکٹس“ ، گوشت خوری ، مستقبل کے عزائم ، فٹنس ٹپس اور ناک ،کان گلے کے انفیکشن سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر بیباک اظہار خیال

ڈاکٹر س ڈے کے موقع پر مالیگاوں کے معروف ای این ٹی سرجن ڈاکٹر عامر سے ریسرچ اسکالرعطاءالرحمن نوری کی خاص ملاقات

         ڈاکٹر عامر محمد مسلم کی پیدائش 11دسمبر 1985ءکومالیگاوں میں ہوئی۔آپ نے اے ٹی ٹی ہائی اسکول سے دسویں اور بارہویںکے امتحانات امتیازی نمبرات سے کامیاب کرکے جواہر میڈیکل کالج دھولیہ سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اورمومنہ آباد (امباجوگئی)سے DLOکالج میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ایمس (دہلی )سے DNBکاکورس کیا۔سال 2013ءتا 2014ءتک مالیگاوں کے سامانیہ روگنالیہ کیندر (سول ہاسپٹل)میں ای این ٹی سرجن کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کی غرض سے دہلی روانہ ہوئے ۔2017ءمیں آپ کی گھر واپسی ہوئی اور مارچ 2017ءسے نور ہاسپٹل میںبطور ای این ٹی سرجن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ ناک،کان اور گلے کے امراض کے ماہر ہیں۔ سوسائٹی کی فلاح وبہبود ، نئی نسل کو حائل دشواریوںاور مریضوں کی ذہن سازی کی غرض سے راقم نے ڈاکٹر عامر سے 6جون 2018ءکو ایک خاص انٹرویو میں کئی قسم کے سوالوں کے جوابات حاصل کیے تھے،ڈاکٹرس ڈے اور استفادہ عام کی خاطر اس انٹرویو کونوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ پر پبلش کیا جا رہاہے۔

سوال:آپ کواس منزل تک پہنچنے میں کن مشکلات کا سامنا رہا اور آپ نے کس طرح پریشانیوں کا حل نکالا؟
جواب:کوئی بھی شعبہ دشواریوں سے خالی نہیں ہے ،تنگ نظری،بھید بھا،نظریاتی اختلافات ،معاشی بحران،گھریلو پریشراورذہنی تنا جیسی دشواریاں تو ہر طالب علم کی زندگی کا لازمی جز ہے ۔مگر وقت کی پابندی،منصوبہ بندی،کام میں مہارت،راست بازی اورایمانداری جیسے اوصاف کی بنیاد پر ان مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے۔

سوال:کیا ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہ ایم بی بی ایس جیسا مہنگا کورس کرسکتاہے ؟
جواب:جی ہاں!ضرور کر سکتا ہے،بشرطیکہ وہ نیٹ امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کریں،مطالعہ اور محنت سے گورنمنٹ کوٹا میں سیٹ حاصل کریں،ٹارگیٹ کے مطابق اسٹڈی پر فوکس کریں،شیڈول کاسٹ میں ہونے کے باوجود ہمیشہ نگاہ اوپن کیٹیگری کے کٹ آف پررکھیں تاکہ بوقت ِداخلہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو،غیر ضروری اخراجات ،مصروفیات اور مشغولیات سے پرہیز کریں۔

سوال:شعبہ طب میں داخلے کے وقت مقاصد خدمت خلق کے ہوتے ہیں مگر پریکٹیکل لائف میں مطمح نظر تبدیل ہو جاتا ہے اس کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
جواب:دیکھیے نوری صاحب!خدمت خلق تو ہوتی ہی رہتی ہے،اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔مگر یہ ایک پیشہ ہے ہر مریض کے ساتھ فی سبیل اللہ کا معاملہ نہیں کیا جاسکتا ہے ،ہاں!جہاں ضرورت ہوتی ہے ہر ڈاکٹر اپنے تئیں خدمت کا فریضہ بھی انجام دیتا ہے۔مریض کی جانچ کے لیے لگنے والی مشینوں کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہیں، ایسے میں ڈاکٹر چیک اَپ چارج تو مریض ہی سے لے گا۔مریض کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بہتر علاج ہواور ڈاکٹر کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ صحیح مرض کی تشخیص ہو، ایسے میں کئی ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں جواکثر کافی مہنگے ہوتے ہیں،ڈاکٹر کی جانب سے جو کچھ کیا جاتا ہے وہ مریض کے حق میں بہتر ہی ہوتا ہے مگر زیادہ خرچ آنے کے سبب کچھ لوگوں کی یہ سوچ بن چکی ہے کہ ڈاکٹرس نے اسے بزنس بنا لیا ہے ۔

سوال:ڈاکٹرس پر لوگوں کا اعتماد کیوںکم ہوا ہے اور اس خلیج کو کس طرح دور کیا جاسکتا ہے ؟
جواب:میں اپنی بات بتا تاہوں،دہلی میں میری چیک اَپ فیس تین ہزار روپے تھی مگر یہاں تین سو روپے،جس آپریشن کا دہلی اور ممبئی میں پانچ لاکھ کا بجٹ دیا جاتا ہے وہی آپریشن یہاں دیڑھ دو لاکھ میں ہوجاتاہے ،باوجود اس کہ مریض فیس ادا کرنے میں پس وپیش کرتا ہے ،اداروں کے ذمہ داران ،سیاسی لیڈران اور مریض کے رشتہ دار واحباب ڈاکٹر پر مختلف قسم کا پریشر قائم کرتے ہیں،جب کہ ایڈمیٹ کرنے سے پہلے ہی سرپرستوں کو حقیقی صورت حال سے آگاہ کیا جا چکا ہوتا ہے،دونوں کی رضا مندی سے علاج کو آگے بڑھایا جاتا ہے مگر ڈسچارج کے وقت بات بحث تک پہنچ جاتی ہے،اس سبب سے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان خلاءپیدا ہونے لگتی ہے ،بعض صورتوں میں جانچ کی ضرورت نہ ہوتو بل کم بنتا ہے ،مگر اس صورت حال میں مریض سوچتا ہے کہ اتنا کم بل ،دوائیں اتنی سستی،میری تشخیص درست ہوئی ہے یا نہیں؟یعنی کچھ لوگوں کی نااہلی کے سبب ہر ڈاکٹر کو منفی نگاہوں سے دیکھاجاتا ہے، مریضوں کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر پر بھروسہ کریں اور ڈاکٹر کو چاہیے کہ وہ اس بھروسے کو قائم رکھیں۔

سوال:کٹ پریکٹس کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ؟
جواب:کٹ پریکٹس ہی کے سبب مریضوں کا بھروسہ ڈاکٹر س سے کم ہوتا جا رہاہے،کٹ پریکٹس کی وجہ سے مریضوں کے علاج پر منفی اثر پڑتا ہے ،علاج میں تاخیر بھی ہوتی ہے اور اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ڈاکٹر س کو چاہیے کہ ڈگری لیتے ہوئے اپنے عہد کو یاد کریں اور برائی سے اجتناب کریں،ایکس رے،سونوگرافی،ریفرنس اور لیب ڈپارٹمنٹ سے فی صد لینا تو بڑی برائی ہے ڈاکٹر س کو چاہیے کہ وہ اپنی کیبن یا دواخانے میں کسی دوسرے ڈاکٹر کو ریفر لیٹر بھی نہ رکھیں،کمپنیوں کے گفٹ آئٹمس نہ لیں،ان کے دیے ہوئے پیکج سے سیروتفریح پر نہ جائیں،کسی بھی کمپنی کے ”لوگو“یا ایڈورٹائزمنٹ بورڈنہ لگائیں،کلینک چھوٹا بھی ہوتو اصول وضوابط کے مطابق ہو۔اگر کمپنی خود ہو کر بغیرکسی معاہدے کے کچھ دینا چاہتی ہے تو گفٹس لینے کی بجائے اسٹڈی مٹیریل حاصل کرکے اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔اور بنیادی بات یہ ہے کہ مکمل ایمانداری کا مظاہرہ کریں،تب ہی کہیں جا کر اس برائی کا خاتمہ ہوگا اور ڈاکٹرس اور مریضوںکے درمیان حائل خلیج کا خاتمہ بھی ہوگا۔

سوال:ناک ،کان اور گلے کے انفیکشن سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟
جواب:”اِیئر بَڈ“ کا استعمال نہ کریں،لکڑی وغیرہ سے کان صاف نہ کریں،چھینکتے وقت رومال رکھیںاورصاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

سوال:فٹنس کے لیے ٹپس بتائیں؟
جواب:روزآنہ ورزش کریں،شیڈول کے مطابق زندگی گذاریں،وقت پر کھائیں،وقت پر آرام کریں،گوشت کم کھائیں۔گوشت خوری کی وجہ سے جو بیماریاں امیروں میں ہوتی ہیں وہیں بیماریاں مالیگاں کے غریبوں میں ہیں۔

سوال:مستقبل کے کیا عزائم ہیں؟
جواب:ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل قائم کرنا،طب کے معروف اداروں کی ہدایات کے مطابق ہاسپٹل کی تعمیر، تشخیص امراض پر مکمل توجہ،اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کارڈاکٹرس کی خدمات حاصل کرنااورخاص طور پر قلب کے امراض کا علاج،اعصابی بیماریوں کا علاج اور لیڈیز آئی سی یو کا قیام مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہیں۔میری یہ کوشش ہوگی کہ شہر کے مریض کو بغرض علاج دوسرے شہروں کا رُخ نہ کرنا پڑے۔

سوال:قارئین کے لیے کوئی پیغام ؟
جواب:ڈاکٹرپر بھروسہ کریں۔



..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw

http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (70) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (138) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (51) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (40) Book Ijra News (35) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (28) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (17) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (72) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (5) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) Corona Virus (1) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (1) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (40) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (79) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Exam (24) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (106) Features (39) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (5) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (1) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (3) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (3) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (1) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (104) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (100) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (3) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Ph.D. (1) Prime Time (3) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (65) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (1) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (14) UPSC URDU. (6) Urdu_Adab (1) Vacancies (4) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)