Arfa Khanum Sherwani, Exposed the Maulvis Who Came on TV Channels دی وائر نیوز ایجنسی کی مشہور اینکر عارفہ خانم شیروانی نے ٹی وی چینلز پر آنے والے مولویوں کا پردہ فاش کیا - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Thursday, June 18, 2020

Arfa Khanum Sherwani, Exposed the Maulvis Who Came on TV Channels دی وائر نیوز ایجنسی کی مشہور اینکر عارفہ خانم شیروانی نے ٹی وی چینلز پر آنے والے مولویوں کا پردہ فاش کیا


ٹی وی ڈیبیٹ میں حصہ لینے پر دو ہزار سے بیس ہزار روپے مولویوں کو دیے جاتے ہیں۔

دی وائر نیوز ایجنسی کی مشہور اینکر عارفہ خانم شیروانی نے ٹی وی چینلز پر آنے والے مولویوں کا پردہ فاش کیا

از:عطاءالرحمن نوری،مالیگاں(ریسرچ اسکالر)

         اسلام کے خلاف بیان بازیوں اور زہرافشانی کی بات کی جائے تواس اَمرمیں کوئی بھی دودھ کادُھلانہیں ہے۔سیاسی لیڈران اپنی ریلیوں میں اسلام مخالف بیانات دیتے ہیں اور ٹی وی چینلز کے اینکرز اپنے شوز میں اسلام مخالف شوشے چھوڑتے ہیں ۔میڈیا پرآئے دن اسلام مخالف موضوعات پر ڈیبیٹ(بحث ومباحثہ) کرانامیڈیاٹیم کے لیے ٹی آرپی بڑھانے کا بہترین ذریعہ بن چکاہے۔ان پروگرامات میں مختلف لوگوں (نام نہاد ایکسپرٹ)کو بلایاجاتا ہے۔یا یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ اسلام مخالف ذہن رکھنے والوں کو مدعو کیاجاتا ہے اور اسلامی تصور پیش کرنے کے لیے منجھے ہوئے عالم کو بلانے کی بجائے ایسوں کو بلایاجاتا ہے جو کم علمی اور کج روی کا شکار ہوتے ہیں۔ڈیبیٹ کے دوران ایسے افراد اغیار کے سوالات کا جواب نہیں دے پاتے ہیںاور ان کی لاجوابی اور خاموشی اسلام کی بدنامی کا سبب بنتی ہے۔درحقیقت میڈیا کامنصوبہ ہی یہ ہوتا ہے کہ ڈیبیٹ میں اسلامی اسکالرز کے نام پر ایسے کمزوروں کو بُلایا جائے جن کو دورانِ گفتگو خاموش کرایاجاسکے اور یہ نا سمجھ اورکمزور صفت لوگ سستی شہرت اور محض ٹی وی پر آنے کے شوق میں مسلمانوں کی رُسوائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

         دی وائر نیوز ایجنسی کی مشہور اینکر عارفہ خانم شیروانی نے ایسے مولویوں کی پول کھول دی ہے۔ عارفہ خانم نے عام شہریوں سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آخر کار یہ مولوی نماحضرات ٹی وی مباحثوں میں جاتے کیوں ہیں ؟ کیا یہ مسلم سماج کے نمائندے ہیں؟ کیا یہ سرکاری درباری میڈیا کی مدد کر رہے ہیں ؟ کیا مسلم سماج کے لوگوں کو یہ آواز نہیں اٹھانی چاہیے کہ یہ لوگ ہمارے نمائندے نہیں ہیں؟ کیا انھیں دین ، سیاست ، حالات حاضرہ اور میڈیائی پروپیگنڈوں کی سمجھ ہے ؟

          عارفہ خانم شیروانی نے کہاکہ میں بیسیوں سالوں سے مختلف چینلز میں کام کر چکی ہوں اس لیے اندرونی باتوں کو بھی جانتی ہوں۔ عارفہ نے اپنے ایپی سوڈ میں بہت سے سنگین الزامات عائد کیے ہیں ، عارفہ کی ویڈیو سے چند تلخ مگر مبنی بر حقیقت جملوں کو ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے :

(1)      کچھ ٹی وی چینلز اپنے اسٹوڈیو   میں ٹوپی کا نظم رکھتے ہیں، اگر کوئی مولوی ٹوپی پہن کر نہ آئے تو اسے اسٹوڈیو میں موجود ٹوپی پہنائی جاتی ہے ۔اس لیے کہ جیسے ہی ٹوپی پہنی جاتی ہے ایک خاص قسم کی شبیہ یا تصویر ابھر کر سامنے آتی ہے ۔ ٹی وی چینلزسماج کو بانٹتے   ہیں کسی کو ٹوپی پہنا کر اور کسی کو سندور لگا کر۔

(2)      عارفہ خانم شیروانی نے بڑی ذمہ داری سے کہا کہ ایک ٹی وی ڈیبیٹ / مباحثے میں حصہ لینے پر دو ہزار سے بیس ہزار روپے مولویوں کو دیے جاتے ہیں۔ اب جو جتنا زیادہ شعلہ بیان ، جذباتی اور ٹی آر پی بڑھانے والا ٹی وی بیسڈ مولانا ہوگا اس کا ریٹ اتناہی زیادہ ہوگا۔ اگر ایک ہفتے میں ایک چینل والے نے بھی بلایا تو ہندوستان میں درجنوں چینلز ہیں، ایک ہفتے میں لاکھوں روپے کمائے جاسکتے ہیں۔ پیسوں کے ساتھ انھیںشہرت بھی ملتی ہے۔

(3)      ان مولویوں کی بیان بازیوں سے ایک خاص مذہب (اسلام)کے متعلق ایک خاص قسم کی منفی شبیہ تیار ہوتی ہے ۔ ٹی وی پر آنے والے مولوی مُلّا ہی ان ٹی وی مباحثوں کو اہمیت دیتے ہیںاور ایک خاص مذہب (اسلام) کو بدنام کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

(4)      ان مولویوں کے ذریعے ٹی وی چینلز ایک قسم کا سوانگ / ڈھونگ رچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مباحثوں کے پینل میں ایک طرف مسلم خواتین کو بٹھا یا جاتا ہے جنھیں آزاد خیال اور اسلام کی سچی پیروکار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جب کہ ان کے برعکس ایسے ڈھیٹ مولویوں کو بٹھایا جاتا ہے جنھیں منفی سوچ ، کوتاہ طبیعت کا حامل اور منافرت پھیلانے والا بتایا جاتا ہے ۔جو ہر بات میں عورتوں کی مخالفت کرتے ہیں ، جس کے ذریعے ٹی وی اینکرز یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام میں عورت کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

(5)      ٹی وی ڈیبیٹ یا مباحثوں میں ایک خاص قسم کا بناوٹی جھگڑا دکھایا جاتا ہے،ان جھگڑوں میں مولویوں کو روڈی وادی اور پچھڑی سوچ رکھنے والا پیش کیا جاتا ہے۔ اس طرح کے مباحثوں سے ٹی وی چینلز کی ٹی آر پی بڑھتی ہے ، سیاسی لیڈران نفرت انگیز بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور نام نہاد اسکالرز اپنا ضمیر بیچ کر پیسہ کماتے ہیں۔

(6)      عارفہ خانم شیروانی نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے مولویوں کے خلاف مہم چلائی جانی چاہیے اور ان کا اس وقت تک سماجی بائیکاٹ کرنا چاہیے جب تک یہ مولوی ٹی وی مباحثوں میں جانا بند نہیں کر دیتے۔اس لیے کہ نام نہاد مولوی اپنے نجی فائدے کے لیے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایک خاص قسم کے (مسلم)سماج کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔

          عارفہ خانم شیروانی نے دی وائر پر اس تعلق سے کئی اسٹوری کَوَر کی ہے۔ عارفہ خانم کا کہنا ہے کہ ان نام نہاد مولاناں کو ہزاروںروپے دے کر اسٹوڈیومیں بلایاجاتا ہے تا کہ وہ بدنامی مول لے ۔چند سکوں کی خاطر یہ لوگ گالی کھانے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور کچھ روپے مزیدبڑھادیے جائیں تو یہ لوگ کیمرے کے سامنے مار کھانے کے لیے بھی تیار ہوجاتے ہیں۔گذشتہ چند سالوں میں اس طرح کی کئی واردات ٹی وی اسکرین پر ہو چکی ہیں۔کبھی مولانا بول کر لائیوشو سے نکال دیا جاتا ہے،کبھی گالی دی جاتی ہے،کبھی کھلے عام دہشت گرد کہا جاتا ہے،کبھی عورت کے ذریعے طمانچہ رسید کروا دیا جاتا ہے ۔ اب ڈرامے میں ٹوئسٹ سین بھی داخل کر دیا گیا ہے یعنی عورت ایک تھپڑ مارتی ہے تو کرتا پہنا ہوا شخص عورت کو تین تھپڑ رسید کردیتا ہے،پھر جیل جانا پڑتا ہے اور شروع ہوجاتی ہے ایک نئی بحث کہ اسلام میں عورتوں کی قدر نہیں بتائی گئی ہے ،ایک مسلمان نے سرے عام ادھیڑ عمر خاتون کو رُسوا کیااور بات آگے چل کر پھر برقعہ،آزادی ،ٹریپل طلاق،حلالہ اور چار شادیوں پر آجاتی ہے ۔

         عارفہ خانم شیروانی جیسی بیباک و نڈر صحافی خاتون کے ذریعے بیان کردہ سنگین بیان کی معلوم نہیں کتنی سچائی ہے مگر بے ایمانی کے اس دور میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔آج روپے اور سستی شہرت کی لالچ میں کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کی وجہ سے پوری قوم کی عزت کا جنازہ نکل رہاہے یا مذہب بدنام ہو رہاہے۔اربابِ علم کو چاہیے کہ اس امرمیں سرجوڑ کر بیٹھیں اور متفقہ طور پر فیصلہ صادر کریں کہ اس طرح کے ٹی وی پروگرامس میں کوئی بھی شریک نہ ہوبصورت دیگر ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے ۔ ہاں اگر کوئی اس پایہ کا عالم ہو کہ نہ صرف مختلف زبانوں بلکہ متعدد علوم وفنون کا بھی ماہر ہو جو ہر اعتراض کا دندان شکن جواب دے سکے تو بات جدا ہے۔

 پروپیگنڈہ اور ٹی آر پی سے دور اصل معاملات سے آگاہی کے لیے یوٹیوب پر نوری اکیڈمی کو سبسکرائب اور نوری اکیڈمی ویب سائٹ کو فالو کریں۔ اللہ پاک سب کو عقل سلیم عطا فرمائے۔ آمین 


..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (70) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (137) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (51) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (40) Book Ijra News (35) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (28) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (17) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (71) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (5) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) Corona Virus (1) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (1) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (38) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (79) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Exam (24) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (104) Features (37) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (5) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (1) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (3) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (3) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (2) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (1) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) News (102) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (100) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (5) NTA NET URDU (7) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (3) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Ph.D. (1) Prime Time (3) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (4) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (63) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (1) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (7) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (14) UPSC URDU. (6) Urdu_Adab (1) Vacancies (4) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) www.markazlawcollege.com (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)