Corona ke sath WhatsApp Scientist ka Qaher مالیگاوں میں کرونا وائرس کے ساتھ واٹس ایپ سائنسدانوں کا قہر - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Tuesday, May 19, 2020

Corona ke sath WhatsApp Scientist ka Qaher مالیگاوں میں کرونا وائرس کے ساتھ واٹس ایپ سائنسدانوں کا قہر

مالیگاوں میں کرونا وائرس کے ساتھ واٹس ایپ سائنسدانوں کا قہر


از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)، مالیگاوں
        کرونا تو صرف بہانہ ہے اصل کام پیسہ کمانا ہے ۔یہ یہودو نصاریٰ کی سازش ہے ۔لوگوں کو ڈرانے کے لیے کرونا مریضوں کی تعداد بڑھا کر بتائی جا رہی ہے ۔ گھر میں مر جائیں گے مگر ہاسپٹل نہیں جائیں گے۔ عید سے قبل مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے ،اب مارکیٹ شروع کردی جائے گی اور مسلمانوں کی خریداری سے فائدہ اٹھا کر عید بعد دوبارہ مریضوں کی تعداد بڑھا کر مسلموں کو بدنام کیا جائے گا۔ یہ تمام جملے واٹس ایپ سائنٹسٹ نے سوشل میڈیا انڈسٹری میں ایجاد کیے ہیں۔ اکثر لوگ گھریلو مسائل سے دوچار اور وبائی مرض سے پریشان ہیں ایسے میں سوشل سائنٹسٹ نے الگ آفت مچا رکھی ہے۔ آج پوری دنیا اس وبائی مرض میں مبتلا ہے۔ لاکھوں انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں مگر چند آسکر ایوارڈ یافتگان کو لگتا ہے کہ یہ ان کے خلاف سازش ہے۔ بے سر پیر کی ان باتوں سے صرف منفی ذہنیت پھیلائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ سائنسی حقائق سے دور محیرالعقول روایات اور من گھڑت باتوں میں زندگی گذارنے والوں کا اللہ ہی مالک ہے۔ڈاکٹر اقبال نے کہا تھا     
قوموں کی حیات ان کے تخیل پہ ہے موقوف
        مالیگاوں میں کرونا وائرس کی بات کریں تو آج اکثر خاندانوں میںیہ بیماری دستک دے چکی ہے۔ عالم وجاہل، ہر ایک اس کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ شہر میں درجنوں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ علامات کے اظہار کے باوجودلوگوں نے مریض کو گھر میں رکھا اور چند دنوں بعد قبرستان پہنچا دیا۔ایسا کرنے میں اکثریت تعلیم یافتہ لوگوں کی ہے یا ایسے لوگوں کی جن کے گھر میں میڈیکل یا فارما فیلڈ سے منسلک کوئی شخص موجود ہے۔ شہر کی کئی نامور ہستیاں کرونا کے سبب سے انتقال کر گئیں ہیں مگر اس ضمن میں کوئی سچائی کا اعتراف و اظہار کرنے کے لیے تیار نہیں۔ مہینے دو مہینے میںمالیگاوں میں کثیر تعداد میں اموات ہوئی ہیں، ممکن ہے ان میں سے اکثر کرونا سے متاثر ہو مگر اس وقت کرونا پر یقین نہیں کیا گیاتھا جس کے سبب ان کا سویب ٹیسٹ ہی نہیں کیا گیا ، اس لیے اب اس پر سوال قائم کرنا بے سود و بے معنی ہے مگر ہر ذی شعور اس بات کا ضرور اعتراف کرے گا کہ ان اموات میں دیگر بیماریوں کے ساتھ کرونا کا بھی عمل دخل ضرور تھا۔راقم ایسے کئی تعلیم یافتہ لوگوں کو جانتا ہے جنھوں نے کرونا کو ہلکے میں لیا ، نتیجتاً ان کے گھر کے کئی جنازے قبرستان پہنچ چکے ہیں۔ شہر کے کئی ڈاکٹرس اس مرض سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کئی ڈاکٹرس اپنے اہل خانہ کے لیے گھروں میں آکسیجن سلنڈر کا انتظام کیے ہوئے ہیں۔کئی ڈاکٹرس ازتھرومائسین، ایچ سی کیوں ایس اور فلووِر جیسی دواں کا استعمال کر رہے ہیں، ایمرجنسی میں ٹزار انجیکشن کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوے فیصد لوگ ان دوائیوں سے از خود اچھے ہو جائیں گے مگر ان لوگوں کی وجہ سے سوسائٹی میں کرونا کا جو پھیلا ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ؟جب کرونا صرف ایک سازش ہے تو آکسیجن سلنڈر کا کیوں انتظام کیا جا رہا ہے ؟ لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ ہر کوئی ہمارے خلاف سازش کرنے کے لیے فری بیٹھا ہے ؟ جب کہ ہم اپنا جنازہ نکالنے کے لیے کافی ہے ۔ پوری دنیا میں اس وائرس سے متاثر شخص کا علاج علاحدہ کر کے ہی کیا جارہا ہے تاکہ دوسرے محفوظ رہ سکیں، گھر میں مریض کا علاج کرنے والے کیا تمام احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں؟ اگر کر رہے ہیں تو ایک ہی گھر میں ایک ہفتے میں تین لوگوں کی موت کیوں ہو رہی ہے ؟ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ شہر جلد سے جلد گرین زون میں آ جائے مگر اس کے لیے سوچ بدلنا ہوگی ، از خود ٹیسٹ کروا کر خود کا علاج اور اہل خانہ کو کورنٹائن کرنا ہوگا۔
        ایک ایک گھرانے میں کئی کئی اموات ہوئی ہیں،مگر فوراً بول دیا جاتا ہے کہ شوگر ، بلڈ پریشر، دمہ اور ٹی بی جیسے کسی مرض میں مبتلا تھے۔ کیا شہر میں اس سے پہلے شوگر ، بلڈ پریشر، دمہ اور ٹی بی وغیرہ کے مریض نہیں تھے؟ کیا کبھی اتنی اموات ہوئیں؟ اس لیے کرونا پر یقین کرتے ہوئے کرونا سینٹر کا رُخ کرنا از حد ضروری ہو گیا ہے۔ایسا بھی نہیں کہ یہ ایچ آئی وی جیسا وائرس ہو کہ معاشرے میں خاندان کی بدنامی ہوگی ، کئی ممالک کے وزیر اعظم اس مرض میں مبتلا ہوئے مگر چند دنوں بعد صحت یاب بھی ہو گئے، ان کی تو کوئی بدنامی نہیں ہوئی، پھر بدنامی کے ڈر یا کورنٹائن سینٹر کو سوچ کر گھر میں بیٹھ کر مرجانا کہاں کی عقلمندی ہے ؟ راقم کو اس بات کا احساس ہے کہ کرونا سینٹر ز پر سہولیات کا فقدان ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ پریشانی کو دیکھتے ہوئے علاج ہی نہ کروایا جائے۔ ویسے بھی ہاسپٹل کوئی آرام و آسائش کی جگہ تو ہے نہیں۔ معمول کے دنوں میں لوگ پولس اسٹیشن، کچہری اور ہاسپٹل سے پناہ مانگتے ہیں ،اب تو حالات ایسے ہی بد سے بد تر ہو چکے ہیں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے کہ جب دو پریشانی ایک ساتھ آجائے تو چھوٹی پریشانی قبول کر لینا چاہیے۔ میرے خیال میں سہولیات کی کمی مرنے سے چھوٹی پریشانی ہے اس لیے اسے قبول کر لینا چاہیے اور یہ پریشانی ایسی بھی نہیں کہ اسے حل نہ کیا جا سکے۔ ہاسپٹل نہ جانے کی سوچ کو پروان چڑھانے میں سوشل میڈیا کے سائنسدانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ ان لوگوں نے سہولیات کی فراہمی کی کوشش کی بجائے ڈھنڈورا پیٹ کر شہر میں مزید منفی سوچ کو بڑھا وا دیا ہے ۔ اس لیے صحت کی سلامتی اور دماغ کی چستی کے لیے ضروری ہے کہ ایسے عناصر سے دوری بنائے رکھیں۔
        ابھی چند دنوں سے شہر میں کرونا مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آخر یہ سوشل میڈیا کے سائنٹسٹ چاہتے کیا ہیں؟ مریض بڑھے تو سازش ، نہ بڑھے تو سازش۔ اتنی منفی سوچ آتی کہاں سے ہے؟یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اب لوگ ڈر کر ٹیسٹنگ کے لیے پہنچ ہی نہیں رہے ہیں۔ جب ٹیسٹنگ ہی نہیں ہوگی تو معلوم کیسے ہوگا؟
        ان سائنسدانوں کی ایک بات پر آپ کی توجہ چاہتا ہوں۔جب ان آسکر ایوارڈ یافتگان کے پاس سازشوں کے اتنے پختہ ثبوت ہیں تو یہ لوگ کورٹ، چیف منسٹر آفس، ڈبلیو ایچ او اَور یونیسف کے دفتر میں دستک کیوں نہیں دیتے ؟ انٹلی جنس بیورو کا سہارا کیوں نہیں لیتے ؟ روزآنہ مضمون لکھ کر شہر میںمنفی باتوں کے پھیلا کی بجائے ٹوئیٹر پر عالمی ایوان تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ؟جب کہ موجودہ زمانے میں کئی صفحات کے مضمون پر دو سطر کا ٹوئیٹ ہی کافی ہے۔ ایک واٹس ایپ سائٹنسٹ کے مطابق ان کے گھر کے ممبر کو زبردستی سازش کے تحت کرونا پازیٹیو بنا دیا گیا تھا، آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ روزآنہ موبائیل پر ہزاروں سازشوں کا خلاصہ کرنے والا سائنٹسٹ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں لگا سکا کہ ان کے گھر کے فرد کے ساتھ کس نے سازش کی تھی ۔کم میں زیادہ سمجھ لیجیے، ان کی بساط بس اتنی ہی ہے ۔سچائی قبول کریں اور اس وبائی مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں۔
        لوگوں کو چاہیے کہ اگر انھیں ذرا بھی شک ہو تو فوراً ہاسپٹل سے رجوع کریں۔ ٹائیفائیڈ اور نمونیا بول کر کرونا کو نظر انداز کرکے خود بھی ہلاک ہونے سے بچیں اور سوسائٹی کو بھی محفوظ رکھیں۔ مثبت سوچ پیدا کریں۔ جو جیسے ،جس طرز پر کام کر رہا ہے اس میں کیڑے نکالنے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ پریشانیوںکو بیان کرنے کی بجائے اس کے خاتمے کی کوشش کریں۔ سائنسدانوں سے گذارش ہے کہ منفی باتیں لکھ کر لوگوں کا وقت اور ذہن خراب کرنے کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔ شہر میں کرونا کے آئٹم بم بن کر گھومنے والوں سے گذارش ہے کہ اپنی وقتی تکلیف دیکھ کر شہر کو خسارے میں نہ ڈالیں، از خود ہاسپٹل کا رُخ کریں۔اندھ بھکتی کے خول سے باہر آئیں اور سچائی کو قبول کریں۔ پروپیگنڈہ اور ٹی آر پی سے دور اصل معاملات سے آگاہی کے لیے یوٹیوب پر نوری اکیڈمی کو سبسکرائب اور نوری اکیڈمی ویب سائٹ کو فالو کریں۔ اللہ پاک سب کو عقل سلیم عطا فرمائے۔ آمین


No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 8 Interesting Facts About Saturn (1) Aala Hazrat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (129) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (50) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (39) Book Ijra News (34) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (28) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (17) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (70) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (2) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) Corona Virus (1) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (7) CTET (1) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (32) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (74) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Exam (22) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (104) Features (37) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (5) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (1) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (3) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (1) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (1) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (1) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Mumtahin (1) Neki kar Social Media par Daal (1) News (100) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (12) NTA NET SUBJECT URDU (6) NTA NET URDU (7) Online Education (3) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Prime Time (3) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Saday-E-Qalam (57) Safar Nama (1) Science (1) Seerat (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (1) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (12) UPSC URDU. (5) Urdu_Adab (1) Vacancies (3) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) www.markazlawcollege.com (1) Zarb-E-Qalam (13) Ziyaul Mustafa Misbahi (1) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)