Citizenship Amendment Bill 2019 Complete Details in URDU کیب (CAB) یعنی سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل 2019 ء: پس منظر و حقائق - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Friday, December 6, 2019

Citizenship Amendment Bill 2019 Complete Details in URDU کیب (CAB) یعنی سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل 2019 ء: پس منظر و حقائق

کیب (CAB) یعنی سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل 2019 ء: پس منظر و حقائق

از: عطاءالرحمن نوری ، ریسرچ اسکالر(مالیگاوں)
    سٹیزن شپ ایکٹ 1955ءایک ایسا منظم اور تفصیلی قانون ہے جس میں ہندوستانی شہریت کے اُصول و ضوابط پیش کیے گئے ہیں جیسے:پیدا ئش کے لحاظ سے شہریت، آباءو اجداد کے لحاظ سے شہریت، رجسٹریشن کے ذریعے شہریت اور نیچرالائزیشن کے ذریعے شہریت۔ اس کی تفصیل راقم کی کتاب ”این آر سی : اندیشے ، مسائل اور حل “ میں پیش کی گئی ہے، استفادہ کی غرض سے کتاب کا مطالعہ کریں۔

سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل 2019ءکیا ہے ؟

     کسی بھی اصل ایکٹ یا قانون میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کے لیے اصل ایکٹ کو امینڈکیا جاتا ہے اور اس نئے بل کو ”امینڈمینٹ بل “کہا جاتا ہے ۔ سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل بہت سارے ہیں۔ موجودہ حکومت سٹیزن شپ ایکٹ 1955 ءمیں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے جسے سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل 2019 Citizenship Amendment Billسے تعبیر کیا گیا ہے جس کا مخفف CABہے۔ اس بل میں ہندو ، جین ، بدھ ، سکھ ، پارسی اور عیسائی مذاہب کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔اس وقت ہندوستان کی شہریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی فرد کو کم از کم 11 سال ہندوستان میں رہنا لازمی ہے۔مگر مذکورہ بل میں اس مدت کو چھ سال کر دیا گیا ہے یعنی اس بل کی رُو سے ہندوستان میں صرف چھ سالہ رہائش کی بنیاد پر شہریت حاصل ہو جائے گی۔ اس بل کی وجہ سے مذکورہ چھ مذاہب کے لوگوں کو محض چھ سالوں میں ہندوستانی شہریت حاصل ہو جائے گی۔

شہریت ترمیمی بل 2019ءکا مختصر پس منظر

        مذکورہ نکات پر مبنی سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل پہلی بار 19 جولائی 2016 ءکو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھاجس پر کافی بحث و مباحثہ ہوا ،اس کے بعد اس بل کو 12 اگست 2016ءکو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجا گیا تھا۔ کمیٹی نے 7 جنوری 2019ءکو اپنی رپورٹ پیش کی تھی اور پھراگلے ہی دن یعنی 8 جنوری 2019ءکویہ بل لوک سبھا میں منظور ہوگیاتھا، نامساعد حالات ، اکثریت کی کمی اور کئی وجوہات کے پیش نظر راجیہ سبھا میں یہ بل پیش نہیں کیا گیا تھا۔پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق اگر کوئی بل لوک سبھا کی منظوری کے بعد راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہوپاتا ہے تو پھر وہ بل دوبارہ دونوں ایوانوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

شہریت ترمیمی بل کی موجودہ صورت حال

        شہریت ترمیمی بل 2019ءکو 04 دسمبر 2019ءکو مرکزی کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ہفتے اسے ایوان میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔مرکزی حکومت نے اسے اولین ترجیح دی ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں اس بل پر بہت سخت موقف اختیار کررہی ہیں اور اسے آئین کی روح کے منافی قرار دے رہی ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے واضح اشارہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومت کے لیے یہ بل منظور کرانا آسان نہیں ہوگا۔

اپوزیشن جماعتیں کیوں متفق نہیں ہیں؟

        اس بل کی چند دفعات ایسی ہیں جو حزب اختلاف یا اپوزیشن پارٹیوں میں ہلچل پیدا کر رہی ہیں اور اسے اقلیت مخالف بل قرار دے رہی ہیں۔ حزب اختلاف جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس بل میں خاص طور پر مسلموں کو نشانہ بنایا گیاہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ یہ بل آئین کے آرٹیکل 14کی خلاف ورزی کرتاہے جو مساوات کے حق کی بات کرتا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری کے بعد این آر سی کے نفاذ کا قوی امکان ہے ، تب تو ہر وہ شخص ہندوستانی شہریت حاصل کر لے گا جو مذکورہ چھ مذاہب سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ بل اس بات کا بھی اشارہ کررہا ہے کہ مسلمانانِ ہنداس ملک میں دوسرے درجے کے شہری بن کر رہ جائیں گے۔

  کیا حکومت اس بل کو پاس کرواپائے گی؟
        بی جے پی کو لوک سبھا میں اپنی اکثریت کی وجہ سے کسی بھی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑ ے گا لیکن راجیہ سبھا میں وہ دوسری سیاسی پارٹیوں پر منحصر رہے گی ۔ دیگر سیاسی پارٹیاں ” واک آٹ“ یا ایوان سے غیر حاضر رہ کر بی جے پی کو تقویت پہنچا سکتی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سیکولر جماعتیں ملک کی سالمیت ، اتحاد اور بقاءکے لیے کس قسم کا قدم اٹھاتی ہیں۔

مسلموں کو کیا کرنا چاہیے ؟

        سٹیزن شپ امینڈمینٹ بل 2019ءکے متعلق چند تجاویز درج ذیل ہیں:
     ( 1)فی الحال ہم صرف صبر کر سکتے ہیں کیوں کہ یہ معاملہ اس وقت ایوان میں زیر غور ہے۔ جب تک دونوں ایوان میں بل منظور یا رد نہیں ہوجاتا اس وقت تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ جو چیز اس وقت ہمارے ہاتھ میں ہے ہی نہیں اس پر کلام کر نے،عقل کے گھوڑے دوڑانے اور منفی باتیں پھیلا نے سے قوم میں مزید خوف وہراس پیدا ہوگا ،اس لیے ہر خاص و عام سے گذارش ہے کہ جس بابت معلومات نہیں ہیں اس کے متعلق زبان کھولنے یا لکھنے سے قبل اہل علم سے بات کر لیں تاکہ افواہوں کا بازار گرم نہ ہو۔
      (2)اکثر سیاسی جماعتیں ایسے ایشوز کو حل کرنے کی بجائے انھیں الیکشنی مدعا بنانے کی کوششیں کرتے ہیں جیسے: منفی بیانات دینا، احتجاجی ریلیاں نکالنا اور میمورنڈم دینا وغیرہ۔ مذکورہ کاموں سے ان سیاسی پارٹیوں کا ووٹ بینک تو بڑھ جاتا ہے مگر اصل ایشو کا حل نہیں نکل پاتا ہے ، بعد میں یہیں سیاسی جماعتیں محض اپنی کرسی بچانے کے لیے منافرت پھیلانے والوں سے سانٹھ گانٹھ کرکے انھیں تقویت پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔ اس لیے اس وقت ضروری ہو جاتا ہے کہ جذباتی بیانات کا شکار نہ بنیں ،کسی پر بھی آنکھ موند کر اعتماد نہ کریں اور آپسی اتحاد کو قائم رکھیں۔
     (3)مذہبی قائدین کو بھی چاہیے کہ وہ محض چند اعمال و رسومات کی تعلیم دینے کی بجائے اسلام کے آفاقی پیغامات کو عام کریں، تعلیمی و سیاسی بساط کو مضبوط کریں اور حالات حاضرہ کے مطابق قوم کی رہنمائی کریں۔
     (4) اگرسٹیزن شپ امینڈمینٹ بل قانون بن بھی جاتا ہے تب بھی آئین کی رُو سے اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے ۔ اس لیے کہ ہر قانون کو دستورِ ہند کی روشنی میں ہونا چاہیے۔ آرٹیکل 14 مذہب، نسل ، ذات، جنس یا پیدائش کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے سے منع کرتا ہے اور اس بل میں مذہب کو بنیاد بنایا گیا ہے، اس لیے یہ بل آئین ہند کے آرٹیکل 14 کے منافی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں چیلنج کر کے ختم کیا جا سکتا ہے ۔
     (5) اگر یہ بل لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نا منظور ہوتا ہے اور سینٹرل گورنمنٹ پریسڈنٹ رول کے تحت اس کو نافذ کرتی ہے تب بھی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے جس طرح طلاق ثلاثہ بل کو کیا گیا ہے۔
     (6) کم از کم اب مسلمانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے، سیاسی ، تعلیمی اور معاشی میدان میں اپنا لوہا منوانا ہوگا، بڑی حکمت و دانش مندی کے ساتھ مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، جن سیکولر جماعتوں کا اب تک ہم نے ساتھ دیا ہے انھیں اس بات پر رضا مند کرنا ہوگا کہ ایوان میں اس بل کی مخالفت کریں، جو مسلم محض اپنے ذاتی مفاد کی خاطر منافرت پھیلانے والی جماعت کے آلہ کار بن کر مسلم ووٹوں کی تقسیم کا سبب بن رہے ہیں ، انھیں اپنے اس گھنانے عمل سے توبہ کرنا ہوگی ،مجموعی طور پر بحیثیت قوم اتحاد و یگانت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اللہ پاک ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے ۔ آمین

٭٭٭


No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 8 Interesting Facts About Saturn (1) Aala Hazrat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (127) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (50) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baqra-Eid Article (2) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Book (39) Book Ijra News (34) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (28) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (17) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (69) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (2) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) Corona Virus (1) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (7) CTET (1) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (29) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (73) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Exam (22) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (101) Features (34) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (5) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (1) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (7) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (3) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (1) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (1) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) MH-SET EXAM (12) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (1) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Mumtahin (1) Neki kar Social Media par Daal (1) News (100) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (12) NTA NET SUBJECT URDU (6) NTA NET URDU (7) Online Education (3) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Prime Time (3) Program Reports (29) PROTEST (10) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Saday-E-Qalam (54) Safar Nama (1) Science (1) Seerat (1) SET (3) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) Suicide aur Islam (2) Sunni Dawat-E-Islami (3) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (1) The Wire (2) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (10) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (12) UPSC URDU. (5) Urdu_Adab (1) Vacancies (3) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) www.markazlawcollege.com (1) Zarb-E-Qalam (12) Ziyaul Mustafa Misbahi (1) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تجلیات نوری (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)